انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بےحیائی جس چیز میں بھی ہو اس کو عیب دار بنا دے گی، اور حیاء جس چیز میں ہو اس کو خوبصورت بنا دے گی“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4185]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/البروالصلة 47 (1974)، (تحفة الأشراف: 472)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/165) (صحیح)»
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث4185
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) حیا زندگی کے ہر مرحلے اور ہر میدان میں ضروری ہے۔
(2) بے حیائی کلام میں ہو یا حرکات میں یا معاملات میں وہ بری ہی ہے۔ ڈھٹائی، بے مروتی، سنگ دلی، بد معاملہ ہونا اور بے عہدی وغیرہ اصل میں بے حیائی ہی کے مختلف پہلو ہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4185