عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شیطان پر ایک فقیہ (عالم) ہزار عابد سے بھاری ہے“۔ [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 222]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/العلم 19 (2681)، (تحفة الأشراف: 6395) (موضوع)» (سند میں روح بن جناح متہم بالوضع ہے، ابوسعید نقاش کہتے ہیں کہ یہ مجاہد سے موضوع احادیث روایت کرتا ہے، ملاحظہ ہو: المشکاة: 217)
قال الشيخ الألباني: موضوع
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف جدًا ترمذي (2681) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 382