ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو حکم دیا کہ شوہر کے پاس اس کی بیوی کو بھیج دیں اس سے پہلے کہ شوہر نے اس کو کوئی چیز دی ہو۔ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1992]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/النکاح 36 (2128)، (تحفة الأشراف: 16069) (ضعیف)» (سند میں شریک بن عبد اللہ القاضی ضعیف ہیں، اور خیثمہ کا ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع بھی محل نظر ہے، ملاحظہ ہو: تہذیب التہذیب 3/ 179)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف سنن أبي داود (2128) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 450