قزعہ کہتے ہیں کہ مجھ سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: آؤ میں تمہیں اسی طرح رخصت کروں جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے رخصت کیا تھا: «أستودع الله دينك وأمانتك وخواتيم عملك»”میں تمہارے دین، تمہاری امانت اور تمہارے انجام کار کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2600]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 7378)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الدعوات 44 (3443)، سنن ابن ماجہ/الجھاد 24 (2826)، مسند احمد (2/7، 25، 38، 136) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مشكوة المصابيح (2435) وله شواھد عند الترمذي (3443 وسنده حسن) وابن حبان (الإحسان: 2682 وسنده حسن)