ابو عمیر بن انس کے ایک چچا سے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں، روایت ہے کہ کچھ سوار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے وہ گواہی دے رہے تھے کہ کل انہوں نے چاند دیکھا ہے، تو آپ نے انہیں افطار کرنے اور دوسرے دن صبح ہوتے ہی اپنی عید گاہ جانے کا حکم دیا۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1157]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/العیدین 1 (1558)، سنن ابن ماجہ/الصیام 6 (1653)، (تحفة الأشراف: 15603)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/57، 58) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح مشكوة المصابيح (1450) أخرجه النسائي (1558 وسنده صحيح) ورواه ابن ماجه (1653 وسنده صحيح)