عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید کے دن ایک راستے سے گئے پھر دوسرے راستے سے واپس آئے۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1156]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/إقامة 162 (1299)، (تحفة الأشراف: 7722)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/109) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن أخرجه ابن ماجه (1299 وسنده حسن) عبد الله بن عمر العمري عن نافع قوي، وثقه ابن معين في روايته عن نافع
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1156
1156۔ اردو حاشیہ: یہ عمل مستحب ہے جبکہ صحیح بخاری میں جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب عید کا دن ہوتا تو (آتے جاتے) راستہ تبدیل کرتے تھے۔ [صحيح بخاري۔ حديث: 986]
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1156