شعبہ نے سلیمان اعمش سے باقی ماندہ سابقہ سند کے ساتھ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں نے حضرت فاطمہ ؓ (کے ساتھ رشتے) کی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مذی کےبارے میں پوچھنے میں شرم محسوس کی تو میں نے مقداد کو کہا، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، آپ نے فرمایا: ”اس سے وضو (کرنا پڑتا) ہے۔“
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کے باعث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مذی کے بارے میں پوچھنے سے شرم محسوس کی، تو میں نے مقداد کو کہا، اس نے آپصلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے وضو کرنا ہو گا۔“