یحییٰ بن یحییٰ اور عمرو الناقد نے ہمیں حدیث بیان کی۔۔ یحییٰ نے کہا: ہمیں ہشیم بن بشیر نے عبداللہ بن ابی صالح سے خبر دی اور عمرو نے کہا: ہمیں ہشیم بن بشیر نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں عبداللہ بن ابی صالح نے خبر دی۔۔ انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تمہاری قسم اسی بات پر ہو گی جس پر تمہارا ساتھی (قسم لینے والا) تمہاری تصدیق کرے گا۔" اور عمرو نے کہا: "جس کی تصدیق تمہارا ساتھی کرے گا
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری قسم میں اس نیت و ارادہ کا اعتبار ہے، جس معنی و مفہوم پر تمہارا ساتھی (قسم لینے والا) تصدیق کرے۔“ عمرو کی حدیث میں عليه