57. باب: کنکریاں مارنے سے پہلے قربانی کرنے کا جواز، اور قربانی کرنے اور شیطان کو کنکریاں مارنے سے پہلے سر منڈا لینے کا جواز، اور طواف کو ان سب سے پہلے کرنے کا جواز۔
ہمیں (سفیان) بن عیینہ نے زہری سے حدیث بیان کی انھوں نے عیسیٰ بن طلحہ سے اور انھوں نے عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انھوں نے کہا: کوئی آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا: میں نے قربانی کر نے سے پہلے سر منڈوالیا ہے آپ نے فرمایا (اب) قربانی کرلو رمی کر لو کوئی حرج نہیں۔ (کسی اور نے) کہا: میں رمی سے پہلے قربانی کر لی ہے تو آپ نے فرمایا: " (اب) رمی کر لو کوئی حرج نہیں۔
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر ایک آدمی نے کہا، میں نے قربانی ذبح کرنے سے پہلے حلق کر لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ذبح کرو، کوئی حرج نہیں ہے۔“ اس نے کہا، کنکریاں مارنے سے پہلے، ذبح کر لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کنکریاں مارو، کوئی حرج نہیں ہے۔“