ابو زبیر نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ جمعے کے دن آئے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر بیٹھے ہوئے تھے تو سلیک نماز پڑھنے سے پہلے ہی بیٹھ گئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: "کیا تم نے دو رکعتیں پڑھ لی ہیں؟" انھوں نے کہا: نہیں۔آپ نے فرمایا: "اٹھو اور دو ر کعتیں پڑھو۔"
سیدنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہےکہ سلیک غطفانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جمعہ کے دن اس وقت آیا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر بیٹھے ہوئے تھے تو سلیک نماز پڑھے بغیر ہی بیٹھ گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”کیا تم نے دو رکعت پڑھ لی ہیں؟" انھوں نے کہا: نہیں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اٹھو اور دو ر کعتیں پڑھو۔“