ابن جریج نے کہا: ہمیں عمرو بن دینار نے خبر دی کہ انھوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: ایک آدمی آیا جب کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تھے، جمعے کے دن خطبہ ارشاد فرمارہے تھے تو آپ نے اس سے پوچھا: "کیا تم نے دو رکعتیں پڑھ لی ہیں؟" اس نے کہا: نہیں۔آپ نے فرمایا: "پڑھ لو۔"
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ، ایک آدمی آیا جب کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے تو آپصلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”’کیا تم نے دو رکعتیں پڑھ لی ہیں؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پڑھ لو۔“