عمرو نے کہا کہ ابو زبیر مکی نے مجھے حدیث سنائی کہ انہوں نے جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا، وہ اس کو پٹکے کی طرح لپیٹے ہوئے تھے اور ان کے پاس ان کے کپڑےموجود تھے اور جابر رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ انہوں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے کرتے دیکھا ہے۔
حضرت ابو زبیر مکی رحمتہ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ میں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا، وہ اس کو لپیٹے ہوئے تھے اور ان کے پاس ان کے کپڑے موجود تھے، اور جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بتایا کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے کرتے دیکھا ہے۔