سنن ابي داود: کتب/ابواب
احادیث
رواۃ الحدیث
سوانح حیات امام ابوداود رحمہ اللہ
سنن ابي داود
کتاب: دیتوں کا بیان
Types of Blood-Wit (Kitab Al-Diyat)
20. باب دِيَاتِ الأَعْضَاءِ
20. باب: اعضاء کی دیت کا بیان۔
Chapter: Diyah For Lost Limbs.
ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” انگلیاں سب برابر ہیں، ان کی دیت دس دس اونٹ ہیں“ ۔
Report Error
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/القسامة 38 (4847)، سنن ابن ماجہ/الدیات 18 (2654)، (تحفة الأشراف: 9030)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/397، 398، 404)، دی/ الدیات 15 (2414) (صحیح)»
Narrated Abu Musa: The Prophet ﷺ said: The fingers are equal: ten camels for each finger.
USC-MSA web (English) Reference: Book 40 , Number 4540
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح أخرجه ابن ماجه (2654 وسنده صحيح) سعيد بن أبي عروبة صرح بالسماع عند البيھقي (8/92)
● سنن النسائى الصغرى 4848 عبد الله بن قيس في الأصابع عشر عشر ● سنن النسائى الصغرى 4849 عبد الله بن قيس الأصابع سواء عشرا ● سنن النسائى الصغرى 4850 عبد الله بن قيس الأصابع سواء عشرا عشرا من الإبل ● سنن أبي داود 4557 عبد الله بن قيس الأصابع سواء قلت عشر عشر قال نعم ● سنن أبي داود 4556 عبد الله بن قيس الأصابع سواء عشر عشر من الإبل ● سنن ابن ماجه 2654 عبد الله بن قيس الأصابع سواء
سنن ابی داود کی حدیث نمبر 4556 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4556
فوائد ومسائل: انگلیاں ہاتھ کی ہوں یا پاؤں کی انگھوٹھا، چنگلیا وغیرہ سبھی برابر ہیں، ہر ایک میں دس دس اونٹ دیت ہیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4556
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2654
´انگلیوں کی دیت کا بیان۔` ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” (دیت کے معاملہ میں) سب انگلیاں برابر ہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الديات/حدیث: 2654]
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اگر کوئی کسی کی ایک انگلی کاٹ دے تو اس کا جرمانہ دس اونٹ ہیں۔ (2) ایک سے زیادہ انگلیاں کٹ جانے کی صورت میں ہرانگلی کا جرمانہ دس دس اونٹ ہوگا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2654