محمد بن بکار بصری، عاصم بن جریج، محمد بن رافع، عبد الرزاق، ابن جریج، ابو قرعہ، ابو نضرہ، ابو سعید حدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب قبیلہ عبد قیس کا وفدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے عرض کیا اے اللہ کے بنی صلی اللہ علیہ وسلم ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان کون سے برتن میں پینا حلال ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لکڑی کے برتن میں نہ پیا کرولوگوں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لکڑی کا کھٹلا کیا ہوتا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا لکڑی کو اندر سے کھود کر برتن بنانے کو کھٹلا کہتے ہیں اور لکڑی کے تونبے میں بھی نہ پیا کرواور سبز کھڑی میں بھی نہ پیا کرومگر چمڑے کے برتن میں پی لیا کرو جس کا منہ ڈوری سے باندھ دیا ۃ جاتا ہو-
حضرت ابو سعید خدری رضی الله عنه بیان کرتے ہیں کہ جب عبد القیس کا وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو انھوں نے پوچھا: اے اللہ کے نبی! اللہ تعالیٰ ہمیں آپ پر فدا کرے۔ کون سے مشروبات ہمارے لیے درست ہیں؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے جواب دیا: ”لکڑی میں کھدے ہوئے برتن میں نہ پیو۔ کہنے لگے: اے اللہ کے نبی! اللہ تعالیٰ ہمیں آپ پر قربان کرے۔ آپ ؐ جانتےہیں نقیر کیا ہے؟ فرمایا: ”ہاں“ درخت کا تنا جس کو درمیان سے کھود لیا جاتا ہے (یعنی چٹو) اور نہ خشک کدّو کے برتن میں اور نہ سبز گھڑے میں، مشکیزوں میں پیو جن کا منھ بندھا ہوا ہو۔