صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح مسلم تفصیلات

صحيح مسلم
ایمان کے احکام و مسائل
The Book of Faith
6. باب الْأَمْرِ بِالْإِيمَانِ بِاللَّهِ تَعَالَى وَرَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَشَرَائِعِ الدِّينِ وَالدُّعَاءِ إِلَيْهِ وَالسُّؤَالِ عَنْهُ وَحِفْظِهِ وَتَبْلِيغِهِ مَنْ لَمْ يَبْلُغْهُ 
6. باب: اللہ و رسول اور دینی احکام پر ایمان لانے کا حکم کرنا اور اس کی طرف لوگوں کو بلانا دین کی باتوں کو پوچھنا یاد رکھنا اور دوسروں کو پہنچانا۔
Chapter: The command to believe in Allah and His Messenger (saws) and the laws of Islam, calling people to it, asking about it, memorizing it and conveying it to those who have not heard the message
حدیث نمبر: 117
Save to word اعراب
وحدثني عبيد الله بن معاذ ، حدثنا ابي . ح وحدثنا نصر بن علي الجهضمي ، قال: اخبرني ابي ، قالا: جميعا حدثنا قرة بن خالد ، عن ابي جمرة ، عن ابن عباس ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، بهذا الحديث نحو حديث شعبة، وقال: " انهاكم عما ينبذ في الدباء، والنقير، والحنتم، والمزفت "، وزاد ابن معاذ في حديثه، عن ابيه، قال: وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم للاشج: اشج عبد القيس: " إن فيك خصلتين يحبهما الله، الحلم والاناة ".وحَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي . ح وحَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي ، قَالَا: جَمِيعًا حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِهَذَا الْحَدِيثِ نَحْوَ حَدِيثِ شُعْبَةَ، وَقَالَ: " أَنْهَاكُمْ عَمَّا يُنْبَذُ فِي الدُّبَّاءِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالْمُزَفَّتِ "، وَزَادَ ابْنُ مُعَاذٍ فِي حَدِيثِهِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْأَشَجِّ: أَشَجِّ عَبْدِ الْقَيْسِ: " إِنَّ فِيكَ خَصْلَتَيْنِ يُحِبُّهُمَا اللَّهُ، الْحِلْمُ وَالأَنَاةُ ".
قرہ بن خالد نے ابوجمرہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے شعبہ کی (سابقہ روایت کی) طرح حدیث بیان کی (اس کے الفاظ ہیں:) رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہیں اس نبیذ سے منع کرتا ہوں جو خشک کدو کے برتن، لکڑی سے تراشیدہ برتن، سبز مٹکے اور تارکول ملے برتن میں تیار کی جائے (اس میں زیادہ خمیر اٹھنے کا خدشہ ہے جس سے نبیذ شراب میں بدل جاتی ہے۔) ابن معاذ نے اپنے والد کی روایت میں اضافہ کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبد القیس کے پیشانی پر زخم والے شخص (اشج) سے کہا: تم میں دو خوبیاں ہیں جنہیں اللہ پسند فرماتا ہے: عقل اور تحمل۔
ابو جمرہ ؒ ابنِ عباس رضی اللہ عنھما کی یہ مرفوع حدیث بیان کرتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا: میں تمھیں اس نبیذ سے منع کرتا ہوں جو دباء (تونبہ لکڑی کے تراشیدہ برتن) سبز مٹکے اور تار کول ملے برتن میں تیار کیا جائے۔ ابنِ معاذ ؒ نے اپنے باپ کی روایت میں یہ اضافہ کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبد القیس کے اشج سے فرمایا: تم میں دو خوبیاں ایسی ہیں جنھیں اللہ تعالیٰ پسند فرماتا ہے:"عقل و سمجھ داری اور ٹھہراؤ و وقار۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 17

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، تقدم تخرجه في الحديث قبل السابق برقم (115)» ‏‏‏‏

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 117 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 117  
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
الْحِلْم:
عقل ودانائی اور تحمل و بردباری۔
(2)
الأناة:
ٹھہراؤ،
یا وقار،
جلد بازی سے پرہیز۔
(3)
أشَجّ:
جس کی پیشانی پر زخم ہو۔
فوائد ومسائل:
1- اشج کی تعریف کا پس منظر:
جب عبد القیس کا وفد مدینہ پہنچا تو یہ لوگ فورا رسول اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوگئے،
مگر اشج سامان کے پاس رک گیا،
سب سامان اکٹھا کیا،
اونٹ کو باندھا،
پھر کپڑے تبدیل کیے،
اس کے بعد آپ (ﷺ) کے پاس پہنچا،
آپ نے اسے قریب بلایا،
اپنے پہلو میں بٹھایا اور یہ الفاظ کہے کہ تم میں دو ایسی خوبیاں ہیں جو اللہ تعالیٰ کو پسند ہیں یہ دونوں خوبیاں تمام خوبیوں کی جڑ اور اصل ہیں۔
(2)
مثلہ اور نحوہ میں فرق:
مثل میں الفاظ قریبا یکساں ہوتے ہیں اور نحوہ میں الفاظ میں فرق ہوتا ہے معنی یکساں ہوتا ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 117   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.