479- مالك عن هشام بن عروة عن ابيه عن عبد الله بن الزبير عن سفيان بن ابى زهير قال: ”سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: تفتح اليمن فياتي قوم يبسون فيتحملون باهليهم ومن اطاعهم، والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون وتفتح العراق فياتي قوم يبسون فيتحملون باهليهم ومن اطاعهم، والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون، وتفتح الشام فياتي قوم يبسون فيحتملون باهليهم ومن اطاعهم، والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون.“479- مالك عن هشام بن عروة عن أبيه عن عبد الله بن الزبير عن سفيان بن أبى زهير قال: ”سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: تفتح اليمن فيأتي قوم يبسون فيتحملون بأهليهم ومن أطاعهم، والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون وتفتح العراق فيأتي قوم يبسون فيتحملون بأهليهم ومن أطاعهم، والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون، وتفتح الشام فيأتي قوم يبسون فيحتملون بأهليهم ومن أطاعهم، والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون.“
سیدنا سفیان بن زہیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: یمن فتح ہو گا پھر ایک قوم آئے گی (اور مدینے سے نکلے گی) وہ اپنے گھر والوں اور ماتحت لوگوں کو اپنے ساتھ لے جائیں گے حالانکہ مدینہ ان کے لئے بہتر ہو گا اگر وہ جانتے ہوتے۔ عراق فتح ہو گا پھر ایک قوم آئے گی جو اپنے گھر والوں اور ماتحت لوگوں کو لے کر سفر کریں گے حالانکہ ان کے لئے مدینہ بہتر ہو گا اگر وہ جانتے ہوتے۔ اور شام فتح ہو گا پھر ایک قوم آئے گی جو اپنے گھر والوں اور ماتحت لوگوں کو لے کر سفر کریں گے اور ان کے لئے مدینہ بہتر ہو گا اگر وہ جانتے ہوتے۔ اور شام فتح ہو گا پھر ایک قوم آئے گی جو اپنے گھر والوں اور ماتحت لوگوں کو لے کر سفر کریں گے اور ان کے لئے مدینہ بہتر ہو گا اگر وہ جانتے ہوتے۔
हज़रत सुफ़ियान बिन ज़ुहैर रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि मैं ने रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम को कहते हुए सुना ! यमन जीता जाए गा फिर एक क़ौम आए गी (और मदीने से निकले गी) वह अपने घर वालों और जानने वाले लोगों को अपने साथ ले जाएं गे हालांकि मदीना उन के लिए अच्छा होगा अगर वह जानते होते। ईराक़ जीता जाए गा फिर एक क़ौम आए गी जो अपने घर वालों और जानने वाले लोगों को लेकर सफ़र करेंगे हालांकि उन के लिए मदीना अच्छा होगा अगर वह जानते होते। और शाम जीता जाए गा फिर एक क़ौम आए गी जो अपने घर वालों और जानने वाले लोगों को लेकर सफ़र करेंगे और उन के लिए मदीना अच्छा हो गा अगर वह जानते होते।
تخریج الحدیث: «479- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 887/2، 888 ح 1708، ك 45 ب 2 ح 7) التمهيد 223/22، الاستذكار: 1637، و أخرجه البخاري (1875) من حديث مالك، ومسلم (1388) من حديث هشام بن عروة به.»
قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم کی حدیث نمبر 635 کے فوائد و مسائل
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 635
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 1875، من حديث مالك ومسلم 1388، من حديث هشام بن عروة به]
تفقه: ➊ مدینہ طیبہ کی فضیلت اور اہمیت واضح ہے۔ ➋ مکہ مکرمہ اور مدینہ طیبہ میں رہائش سب علاقوں میں رہائش سے بہتر ہے اور اس پر اجماع ہے۔ [التمهيد 22 / 224] ➌ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت اور نبوت بالکل حق اور سچ ہے۔ ➍ حافظ ابن عبدالبر نے فرمایا کہ یہ حدیث نبوت کی نشانیوں میں سے ہے کیونکہ اس میں غیب کی خبر ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم غیب نہیں جانتے تھے سوائے اس کے جس کی اطلاع اللہ نے آپ کو بذریعہ وحی دی۔ [التمهيد 22 / 224] ➎ نیز دیکھئے: [الموطأ ح85، 406، 511]، اور [الموطأ رواية يحييٰ بن يحييٰ 2 / 884 890]
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 479