موطا امام مالك رواية ابن القاسم کل احادیث 657 :حدیث نمبر

موطا امام مالك رواية ابن القاسم
मुवत्ता इमाम मलिक रवायात इब्न अल-क़ासिम
طب و عیادت کے مسائل
इलाज और रोगी की देखभाल
5. بخار کو پانی کے ذریعے سے ٹھنڈا کرنا چاہئے
“ बुख़ार उतारने के लिए नहाना चाहिए ”
حدیث نمبر: 431
Save to word مکررات اعراب Hindi
254- وبه: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”إن الحمى من فيح جهنم، فاطفؤها بالماء“، وكان ابن عمر يقول: اللهم اذهب عنا الرجز.254- وبه: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”إن الحمى من فيح جهنم، فأطفؤها بالماء“، وكان ابن عمر يقول: اللهم أذهب عنا الرجز.
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بخار جہنم کے سانس میں سے ہے، لہٰذا اسے پانی کے ساتھ ٹھندا کرو، اور ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے تھے کہ اے اللہ! ہم سے عذاب دور فرما۔
इसी सनद के साथ (हज़रत इब्न उमर रज़ि अल्लाहु अन्हुमा से) रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! “बुख़ार जहन्नम यानि नरक के साँस में से है, इस लिए इसे पानी के साथ ठंडा करो, और इब्न उमर रज़ि अल्लाहु अन्हुमा कहते थे कि ऐ अल्लाह ! हम से अज़ाब दूर करदे।”

تخریج الحدیث: «254- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 945/2 ح 1825/2، ك 50 ب 6 ح 16/2 المرفوع فقط) الاستذكار:1761، أخرجه البخاري (5723) و مسلم (2207/79) من حديث مالك به المرفوع فقط ورواه الجوهري (704) عن ابن وهب عن مالك نحوه.»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح

   صحيح البخاري5723عبد الله بن عمرالحمى من فيح جهنم فأطفئوها بالماء
   صحيح البخاري3264عبد الله بن عمرالحمى من فيح جهنم فأبردوها بالماء
   صحيح مسلم5754عبد الله بن عمرالحمى من فيح جهنم فأطفئوها بالماء
   صحيح مسلم5751عبد الله بن عمرالحمى من فيح جهنم فابردوها بالماء
   صحيح مسلم5752عبد الله بن عمرشدة الحمى من فيح جهنم فابردوها بالماء
   صحيح مسلم5753عبد الله بن عمرالحمى من فيح جهنم فأطفئوها بالماء
   سنن ابن ماجه3472عبد الله بن عمرشدة الحمى من فيح جهنم فابردوها بالماء
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم431عبد الله بن عمرإن الحمى من فيح جهنم، فاطفؤها بالماء

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم کی حدیث نمبر 431 کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 431  
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 5723، ومسلم 220/79، من حديث مالك به المرفوع فقط ورواه الجوهري 704 عن ابن وهب عن مالك نحوه]
تفقه:
➊ کچھ بخار (مثلاً ٹائفائڈ) ایسے ہوتے ہیں کہ اگر جسم کو پانی یا برف وغیرہ کے ساتھ ٹھندا کیا جائے تو فائدہ ہوتا ہے۔
➋ ہر وقت اللہ ہی سے دعا کرنی چاہئے۔
➌ مومن پر دنیا میں مصیبتوں اور آزمائشوں کا آنا اس کے درجات کی بلندی کا سبب ہے بشرطیکہ وہ صبر و شکر کا مظاہرہ کرے۔
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 254   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5751  
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بخار جہنم کے بھاپ (جوش) سے ہے، اس لیے اسے پانی سے ٹھنڈا کرو۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5751]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
بخار اور ہر تکلیف کا منبع اور سرچشمہ جہنم ہے اور ہر لذت و فرحت کا مصدر اور سرچشمہ جنت ہے،
اس طرح گویا ایک مؤمن کے لیے،
دنیا میں یہ گناہوں کا کفارہ ہے،
جس کے سبب وہ عذاب جہنم سے بچ جائے گا اور برے لوگوں کے لیے یہ الم اور دکھ درد کا باعث ہے اور بخار کے وقت،
نہانا،
یا پانی میں تیرنا،
بخار کی بہت سی قسموں میں قدیم و جدید اطباء کے نزدیک انتہائی سود مند ہے اور آج کل بھی گرمی کے موسم میں جب بخار انتہائی درجہ تیز ہو تو ڈاکٹر اس کے سر پر برف کی پٹی لگواتے ہیں اور تمام جسم کو برف کے پانی میں تولیہ بھگو کر صاف کرواتے ہیں،
لیکن یہ کام کسی ماہر حکیم یا ڈاکٹر کے مشورہ سے کیا جا سکتا ہے،
کیونکہ ہر جگہ،
یا ہر موسم میں یا ہر شخص کا یا ہر بخار کا علاج نہیں ہے،
بلکہ ایک ہی شخص کا علاج،
عمر،
موسم اور خوراک کے بدلنے سے بدل جاتا ہے،
تفصیل کے لیے دیکھئے (تکملة ج 4 ص 343-344)
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5751   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5723  
5723. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: بخار جہنم کی بھاپ سے ہے لہذا تم اس (بھاپ) کو پانی سے بجھاؤ۔ نافع سے بیان کرتے ہیں: حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کو جب بخار آتا تو یوں دعا کرتے: (اے اللہ!) ہم سے اس عذاب کو دور کر دے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5723]
حدیث حاشیہ:
حرارت کی بنا پر دوزخ کی بھاپ سے تشبیہ دی گئی ہے وصدق رسول اللہ صلی اللہ علیه و سلم بخار پر صبر کرنا ہی ثواب ہے اور تندرستی کی دعا اتنا ہی درست ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بکثرت دعا فرماتے تھے۔
''اَللھُم إِني أَسئلُكَ العفوَ و العافیةَ'' اے اللہ! میں تجھ سے عافیت کے لیے سوال کرتا ہوں۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5723   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3264  
3264. حضرت عبد اللہ بن عمر ؓسے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: بخار، دوزخ کے جوش و خروش کی وجہ سے آتا ہے، لہٰذا اسے پانی سے ٹھنڈا کر لیا کرو۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3264]
حدیث حاشیہ:

صفراوی بخار میں ٹھنڈے پانی سے غسل کرنا مفید ہے۔
آج کل شدید بخارکی حالت میں ڈاکٹر حضرات مریض کے سر پر برف سے ٹھنڈی کی ہوئی پٹیاں رکھنےکا مشورہ دیتے ہیں اور مریض کے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے پانی سے دھونے کی تلقین کرتے ہیں لیکن یہ علاج ہر قسم کے بخار کا نہیں بلکہ گرمی کے بخار میں ایسا کرنا بہتر ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے اہل حجاز اور اس کے قرب و جوار میں رہنے والوں کو یہ علاج بتایا ہے کیونکہ انھیں بکثرت گرمی سے بخار ہوتا تھا لہٰذا ایسے مریض کے لیے ٹھنڈے پانی سے غسل کرنا مفید ہے۔

ان احادیث میں بخار کو ٹھنڈا کرنے کا طریقہ بیان نہیں ہوا البتہ حضرت اسماء بنت ابی بکر ؓ کے پاس جب بخار کی مریضہ پیش کی جاتی تو وہ اس کے سینے پر پانی ڈالا کرتی تھیں۔
(صحیح البخاري، الطب، حدیث: 5224)
چونکہ یہ خاتون حضرت عائشہ ؓ کی بڑی ہمیشر ہیں اور اکثر رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا جایا کرتی تھیں اس بنا پر وہ اسے دوسروں کی نسبت زیادہ جانتی ہیں۔
اس کے متعلق دیگر تفاصیل کتاب الطب میں ذکر کی جائیں گی۔
بإذن اللہ تعالیٰ۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3264   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5723  
5723. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: بخار جہنم کی بھاپ سے ہے لہذا تم اس (بھاپ) کو پانی سے بجھاؤ۔ نافع سے بیان کرتے ہیں: حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کو جب بخار آتا تو یوں دعا کرتے: (اے اللہ!) ہم سے اس عذاب کو دور کر دے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5723]
حدیث حاشیہ:
اس حدیث میں پانی کے استعمال کا طریقہ بیان نہیں کیا گیا۔
اس کے استعمال کے مختلف طریقے ہو سکتے ہیں، مثلاً:
پانی نوش کرنا یا جسم پر پانی کی پٹیاں رکھنا، برف لگانا یا غسل کرنا جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حیات طیبہ کے آخری ایام میں غسل فرمایا تھا تاکہ حرارت کچھ کم ہو جائے تو جماعت سے نماز ادا کر سکیں۔
گرم علاقوں میں بخار عام طور پر گرمی کی شدت سے ہوتا ہے، لہذا اس کا علاج پانی سے مناسب ہے۔
ایک روایت میں مائے زمزم کا ذکر ہے۔
(صحیح البخاري، بدء الخلق، حدیث: 3261)
لیکن یہ قید اتفاقی ہے کیونکہ مکہ مکرمہ میں مائے زمزم بکثرت دستیاب تھا اور مذکورہ واقعہ بھی مکہ مکرمہ کا ہے۔
ہر قسم کا پانی بخار کے لیے مفید ہے۔
ڈاکٹر حضرات بھی اس سلسلے میں برف کی پٹیوں کا مشورہ دیتے ہیں، بہرحال ایسا کرنے سے بخار کی شدت میں کمی آ جاتی ہے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5723   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.