موطا امام مالك رواية ابن القاسم کل احادیث 657 :حدیث نمبر

موطا امام مالك رواية ابن القاسم
मुवत्ता इमाम मलिक रवायात इब्न अल-क़ासिम
کھانے اور مشروبات سے متعلق مسائل
खाने और पीने के नियम
17. دو آدمیوں کا کھانا تین کو کفایت کرتا ہے
“ दो आदमियों का खाना तीन के लिए काफ़ी होता है ”
حدیث نمبر: 411
Save to word مکررات اعراب Hindi
368- وبه: انه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”طعام الاثنين كافي الثلاثة وطعام الثلاثة، كافي الاربعة.“368- وبه: أنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”طعام الاثنين كافي الثلاثة وطعام الثلاثة، كافي الأربعة.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو آدمیوں کا کھانا تین آدمیوں کے لئے کافی ہوتا ہے اور تین آدمیوں کا کھانا چار آدمیوں کے کئے کافی ہوتا ہے۔
इसी सनद के साथ (हज़रत अबु हुरैरा रज़ि अल्लाहु अन्ह से) रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! “दो आदमियों का खाना तीन आदमियों के लिए काफ़ी होता है और तीन आदमियों का खाना चार आदमियों के किये काफ़ी होता है।”

تخریج الحدیث: «368- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 928/2، ح 1790، ك 49 ب 10 ح 20) التمهيد 25/19، الاستذكار: 1723، و أخرجه البخاري (5392) و مسلم (2058/178) من حديث مالك به.»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح

   صحيح البخاري5392عبد الرحمن بن صخرطعام الاثنين كافي الثلاثة وطعام الثلاثة كافي الأربعة
   صحيح مسلم5367عبد الرحمن بن صخرطعام الاثنين كافي الثلاثة وطعام الثلاثة كافي الأربعة
   جامع الترمذي1820عبد الرحمن بن صخرطعام الاثنين كافي الثلاثة وطعام الثلاثة كافي الأربعة
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم411عبد الرحمن بن صخرطعام الاثنين كافي الثلاثة وطعام الثلاثة، كافي الاربعة
   مسندالحميدي1099عبد الرحمن بن صخرطعام الاثنين كافي الثلاثة، وطعام الثلاثة كافي الأربعة

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم کی حدیث نمبر 411 کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 411  
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 5392، ومسلم 178/2058، من حديث مالك به]

تفقه:
➊ کھانا تھوڑا کھانا چاہئے۔ کھانا تھوڑا ہو تب بھی فراخدلی سے دوسروں کو اس میں شریک کرنا چاہئے۔
➋ اس حدیث میں اخلاص اور اتحاد واتفاق کی طرف بھی اشارہ ہے یعنی مسلمانوں کو باہم متفق رہنا چاہئے۔
➌ سخاوت موجبِ برکت ہوتی ہے۔
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 368   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد حسين ميمن حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 5392  
´ایک آدمی کا پورا کھانا دو کے لیے کافی ہو سکتا ہے`
«. . . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" طَعَامُ الِاثْنَيْنِ كَافِي الثَّلَاثَةِ وَطَعَامُ الثَّلَاثَةِ كَافِي الْأَرْبَعَةِ . . .»
. . . ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دو آدمیوں کا کھانا تین کے لیے کافی ہے اور تین کا چار کے لیے کافی ہے۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْأَطْعِمَةِ: 5392]
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 5392کا باب: «بَابُ طَعَامُ الْوَاحِدِ يَكْفِي الاِثْنَيْنِ:»
باب اور حدیث میں مناسبت:
امام بخاری رحمہ اللہ نے باب میں ایک آدمی کا کھانا دو کے لیے کافی ہے، کو واضح فرمایا ہے، جبکہ تحت الباب آپ نے جس حدیث کو پیش فرمایا ہے اس کا تعلق دو کا کھانا تین آدمیوں کو کفایت کرتا ہے پر دلالت کرتا ہے۔ لہٰذا باب اور حدیث میں مناسبت مشکل ہے۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اس اشکال کو حل کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
«واستشكل الجمع بين الترجمة والحديث، فان قضية الترجمة مرجعها النصف وقضية الحديث مرجعها الثلث ثم الربع وأجيب بأن أشار بالترجمة الى لفظ حديث اٰخر ورد ليس على شرطه .» [فتح الباري لابن حجر: 457/10]
ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت کو مشکل خیال کیا گیا ہے کیوں کہ قضیہ ترجمۃ کا مرجع نصف ہے، (یعنی ایک کا کھانا دو کے لیے کافی ہے) جبکہ حدیث کا قضیہ ثلث پر ربع ہے، (یعنی دو کا کھانا تین اور تین کا کھانا چار کے لیے کافی ہے) تو اس کا جواب دیا گیا ہے کہ ترجمۃ الباب کے ذریعے ایک اور حدیث کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جو امام بخاری رحمہ اللہ کی شرط پر نہیں ہے، (جسے امام مسلم رحمہ اللہ نے نکالا ہے، اس میں واضح الفاظ ہیں کہ ایک آدمی کا کھانا دو کے لیے کافی ہے۔)

ابن المنیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«ورد حديث بلفظ الترجمة، لكنه لم يوافق بشرط البخاري، فاستقرأ معناه من حديث الباب .» [لب اللباب: 271/4]
امام بخاری رحمہ اللہ نے جو حدیث کے الفاظ تھے انہیں ترجمۃ الباب میں شامل کر دیا لیکن وہ حدیث امام بخاری رحمہ اللہ کی شرط پر نہ تھی پس اسی لیے اس کے معنی کو ترجمۃ الباب میں برقرار رکھا۔
امام ابن المنیر رحمہ اللہ کے مطابق امام بخاری رحمہ اللہ نے ترجمۃ الباب میں جو الفاظ نقل فرمائے وہ حدیث کے الفاظ ہیں، مگر تحت الباب اس حدیث کو ذکر اس لیے نہیں فرمایا کہ وہ آپ کی شرط پر نہیں تھی۔

ابن الملقن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:
«وأخرجه مسلم والترمذي وقال: حسن، صحيح، والنسائي ولفظ الترجمة أخرجه الترمذي من حديث جابر مرفوعاً: طعام الواحد يكفي الاثنين، وطعام الاثنين يكفي الأربعة، وطعام الأربعة يكفي الثمانين .» [التوضيح لشرح الجامع الصحيح: 26]
(امام بخاری رحمہ اللہ نے جو باب قائم فرمایا ہے، اس حدیث کو) امام مسلم رحمہ اللہ نے اور ترمذی رحمہ اللہ نے نکالا ہے اور کہا ہے کہ حسن، صحیح اور نسائی میں اور ترمذی میں الفاظ ہیں، (جو ترجمۃ الباب میں ہیں) جابر رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً کہ ایک کا کھانا دو کے لیے کافی ہے اور دو کا کھانا چار کے لیے اور چار کا کھانا آٹھ لوگوں کے لیے کافی ہے۔

علامہ عینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«وهذه الترجمة لفظ حديث أخرجه ابن ماجة باسناده من حديث عمر مرفوعاً وروى الطبراني من حديث ابن عمر رضى الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم كلوا جميعا ولا تفرقوا، فان طعام الواحد يكفي الاثنين .» [عمدة القاري للعيني: 63/21]
یعنی یہ ترجمۃ الباب جس حدیث پر قائم ہے، اس کو ابن ماجہ نے اپنی سند سے مرفوعاً نکالے ہیں اور امام طبرانی نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کھاؤ سب مل کر جدا جدا نہ رہو پس یقیناً ایک آدمی کا کھانا دو آدمیوں کو کفایت کرتا ہے۔

علامہ قسطلانی رحمہ اللہ رقمطراز ہیں:
امام بخاری رحمہ اللہ نے ترجمۃ الباب میں اشارہ اس حدیث کی طرف فرمایا ہے جسے امام مسلم رحمہ اللہ نے نکالا ہے۔ [ارشاد الساري: 187/92]

ان اقتباسات کا خلاصہ یہ ہے کہ ترجمۃ الباب میں وارد شدہ الفاظ دراصل حدیث کے ہیں اور وہ حدیث امام بخاری رحمہ اللہ کی شرط پر نہیں تھی، اس لیے آپ رحمہ اللہ نے اس کی طرف اشارہ کر دیا ہے، لیکن ان تمام احادیث کا خلاصہ یہ ہوا کو قلیل طعام کثیر لوگوں کو کفایت کر جائے گا یہی مراد ہے ترجمۃ الباب کی۔
   عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم، حدیث/صفحہ نمبر: 127   

  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1099  
1099- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: دوآمیوں کا کھانا تین کے لیے کافی ہوتا ہے اور تین کا کھانا چار کے لیے کافی ہوتا ہے۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1099]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جب کھانے والے مؤمن ہوں تو دو کا کھانا تین کو کفایت کر جاتا ہے، لیکن جب کھانے والے کافر ہوں یا فاسق ہوں تو دو کا کھانا ایک کو بھی کافی نہیں ہوتا۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1097   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5367  
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو کا کھانا تین افراد کے لیے کافی ہے اور تین افراد کا کھانا چار کے لیے کافی ہے۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5367]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مقصد امت کو قناعت اور ہمدردی کا سبق دینا ہے کہ کھانا کم ہو تو پھر بھی دوسروں کے ساتھ مواساۃ اور ہمدردی کا رویہ اختیار کرنا چاہیے،
دو آدمیوں کا کھانا،
تین،
چار کے لیے کفایت کر سکتا ہے،
اس کا انحصار وسعت ظرفی اور کشادہ دلی پر ہے،
جتنا ظرف بڑا ہو گا،
اتنی برکت زیادہ ہو گئی،
کیونکہ ہر وقت اور ہر حالت میں پیٹ بھرنا ضروری نہیں ہے،
انسان بعض اوقات تھوڑے کھانے پر بھی گزارہ کر سکتا ہے،
صرف حوصلہ کی ضرورت ہے،
جو مواساۃ اور ہمدردی کے جذبہ سے پیدا ہوتا ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5367   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5392  
5392. سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دو آدمیوں کا کھانا تین کے لیے کافی ہوتا ہے اور تین آدمیوں کا کھانا چار کے لیے کافی ہوتا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5392]
حدیث حاشیہ:
یعنی دوکے کھانے پر تین اور تین کے کھانے پر چار آدمی قناعت کر سکتے ہیں۔
بظاہر حدیث ترجمہ باب کے مطابق نہیں ہے مگر حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی عادت کے موافق حدیث کے دوسرے طریق کی طرف اشارہ کیا ہے جسے امام مسلم نے نکالا ہے۔
اس میں صاف یوں ہے کہ ایک آدمی کا کھانا دوکو کفایت کرتا ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5392   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5392  
5392. سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دو آدمیوں کا کھانا تین کے لیے کافی ہوتا ہے اور تین آدمیوں کا کھانا چار کے لیے کافی ہوتا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5392]
حدیث حاشیہ:
(1)
جس کھانے سے دو آدمی سیر ہو سکتے ہیں، اس پر تین آدمی بھی قناعت کر سکتے ہیں۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے عنوان سے ایک حدیث کی طرف اشارہ کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ایک کا کھانا دو کے لیے، دو کا تین چار کے لیے اور چار کا پانچ چھ آدمیوں کے لیے کافی ہو سکتا ہے۔
(سنن ابن ماجة، الأطعمة، حدیث: 3255)
طبرانی کی ایک روایت میں اس کا سبب بیان کیا گیا ہے کہ مل کر اکٹھے کھانا کھاؤ اور جدا جدا ہو کر نہ کھاؤ کیونکہ ایک کا کھانا دو کے لیے کافی ہے۔
(المعجم الأوسط للطبراني، رقم: 7444، و سلسلة الأحادیث الصحیحة للألباني، رقم: 2691)
اس سے معلوم ہوا کہ اجتماعیت میں برکت ہے۔
جس قدر اجماعیت زیادہ ہو گی برکت میں بھی اضافہ ہو گا۔
(2)
اس حدیث میں اشارہ ہے کہ ہمدردی میں برکت ہوتی ہے جس کا فائدہ تمام حاضرین کو ہوتا ہے، اس لیے کھانا کھاتے وقت اجتماعیت کا اہتمام کرنا چاہیے۔
(فتح الباري: 663/9)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5392   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.