اسامہ بن زید رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری شدید ہو گئی تو میں
( «جرف» سے) اتر کر مدینہ آیا اور
(میرے ساتھ) کچھ اور لوگ بھی آئے، میں رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اندر گیا تو آپ کی زبان بند ہو چکی تھی، پھر اس کے بعد آپ کچھ نہیں بولے، آپ اپنے دونوں ہاتھ میرے اوپر رکھتے اور اٹھاتے تھے تو میں یہی سمجھ رہا تھا کہ آپ میرے لیے دعا فرما رہے ہیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے۔