ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ ابوبکر رضی الله عنہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ نے فرمایا:
”تم جہنم سے اللہ کے آزاد کردہ ہو تو اسی دن سے ان کا نام عتیق رکھ دیا گیا
“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے،
۲- بعض راویوں نے یہ حدیث معن سے روایت کی ہے اور سند میں
«عن موسى بن طلحة عن عائشة» کہا ہے۔