ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے کہ نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے
(مسجد کی طرف کھلنے والے) سارے دروازوں کو بند کرنے کا حکم دیا سوائے ابوبکر رضی الله عنہ کے دروازہ کے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث اس سند سے غریب ہے
۲- اس باب میں ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے۔