کتاب سنن ترمذي تفصیلات
کتاب: فضائل و مناقب
Chapters on Virtues
10. باب فِي بَشَاشَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
10. باب: نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کی خوش روئی اور مسکراہٹ کا بیان
Chapter: ….
عبداللہ بن حارث بن جزء رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی ہنسی صرف مسکراہٹ ہوتی تھی
۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث صحیح غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے لیث بن سعد کی روایت سے جانتے ہیں۔
وضاحت:
۱؎: اس لیے کہ قہقہہ معزز آدمی کے وقار کے خلاف ہے، اور آپ سے بڑھ کر معزز کون ہو گا؟۔
تخریج الحدیث: «انظر ماقبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح مختصر الشمائل (195)، المشكاة أيضا
● جامع الترمذي | 3642 | عبد الله بن الحارث | ما كان ضحك رسول الله إلا تبسما |
سنن ترمذی کی حدیث نمبر 3642 کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3642
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس لیے کہ قہقہہ معزز آدمی کے وقار کے خلاف ہے،
اور آپﷺ سے بڑھ کر معزز کون ہو گا؟۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3642