انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم پر حدیبیہ سے واپسی کے وقت
«ليغفر لك الله ما تقدم من ذنبك وما تأخر» ”(اللہ نے جہاد اس لیے فرض کیا ہے) تاکہ اللہ تمہارے اگلے پچھلے گناہ بخش دے
“ (الفتح: ۲)، نازل ہوئی، تو نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”مجھ پر ایک ایسی آیت نازل ہوئی ہے جو مجھے زمین کی ساری چیزوں سے زیادہ محبوب ہے
“، پھر آپ نے وہ آیت سب کو پڑھ کر سنائی، لوگوں نے
(سن کر) «هنيأ مريئًا» (آپ کے لیے خوش گوار اور مبارک ہو) کہا، اے اللہ کے نبی! اللہ نے آپ کو بتا دیا کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جائے گا مگر ہمارے ساتھ کیا کیا جائے گا؟ اس پر آیت
«ليدخل المؤمنين والمؤمنات جنات تجري من تحتها الأنهار» سے لے کر سے
«فوزا عظيما» ”تاکہ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ایسے باغوں میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے اور ان سے ان کے گناہ دور کر دے اور اللہ کے نزدیک یہ بہت بڑی کامیابی ہے
“ (الفتح: ۵)، تک نازل ہوئی۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں مجمع بن جاریہ سے بھی روایت ہے۔
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3263
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎: (اللہ نے جہاد اس لیے فرض کیا ہے) تاکہ اللہ تمہارے اگلے پچھلے گناہ بخش دے (الفتح: 2)
2؎:
تاکہ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ایسے باغوں میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی،
جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے اور ان سے ان کے گناہ دورکردے اوراللہ کے نزدیک یہ بہت بڑی کامیابی ہے (الفتح: 5)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3263
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4637
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب حدیبیہ سے واپسی پر سورہ فتح کی پانچ ابتدائی آیات ﴿إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا [صحيح مسلم، حديث نمبر:4637]
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
الكابة:
غم و حزن کی وجہ سے پزمردگی طاری ہونا،
حوصلہ ٹوٹ جانا۔
فوائد ومسائل:
ان آیات میں سے پہلے آیت میں،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے فتح،
مغفرت عامہ،
اتمام نعمت،
صراط مستقیم کی ہدایت اور نصر عزیز کی بشارت دی گئی ہے،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تمام دنیا سے محبوب قرار دیا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4637