الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6325
حضرت عبداللہ(بن مسعود) رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کر تے ہیں،جب یہ آیت اتری،"ان لوگوں پر سے،جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے عمل کیے،کوئی گناہ نہیں ہے،اس سلسلہ میں جوانہوں نے کھایاپیا،جبکہ انہوں نے پرہیزگاری اختیار کی اور وہ ایمان لائے،(مائدہ آیت نمبر 93)آخر تک مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"مجھے بتایاگیاہے کہ تو(عبداللہ) ان میں سے ہے۔" [صحيح مسلم، حديث نمبر:6325]
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
انت منهم:
تو ان لوگوں میں سے ہے،
جنہوں نے ایمان اور عمل صالح کے ساتھ تقویٰ اختیار کیا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6325