سنن ترمذي کل احادیث 3964 :حدیث نمبر
کتاب سنن ترمذي تفصیلات

سنن ترمذي
کتاب: اسلامی اخلاق و آداب
Chapters on Manners
58. باب مَا جَاءَ فِي الشُّؤْمِ
58. باب: نحوست اور بدبختی کا بیان۔
Chapter: ….
حدیث نمبر: 2824
Save to word اعراب
(مرفوع) حدثنا ابن ابي عمر، حدثنا سفيان، عن الزهري، عن سالم، وحمزة، ابني عبد الله بن عمر، عن ابيهما، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " الشؤم في ثلاثة: في المراة، والمسكن، والدابة "، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح، وبعض اصحاب الزهري لا يذكرون فيه عن حمزة، إنما يقولون عن سالم، عن ابيه، عن النبي صلى الله عليه وسلم.(مرفوع) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، وَحَمْزَةَ، ابني عبد الله بن عمر، عَنْ أَبِيهِمَا، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الشُّؤْمُ فِي ثَلَاثَةٍ: فِي الْمَرْأَةِ، وَالْمَسْكَنِ، وَالدَّابَّةِ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَبَعْضُ أَصْحَابِ الزُّهْرِيِّ لَا يَذْكُرُونَ فِيهِ عَنْ حَمْزَةَ، إِنَّمَا يَقُولُونَ عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نحوست تین چیزوں میں ہے (۱) عورت میں (۲) گھر میں (۳) اور جانور (گھوڑے) میں ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث صحیح ہے،
۲- زہری کے بعض اصحاب (تلامذہ) اس حدیث کا ذکر کرتے ہوئے «عن حمزة» کا ذکر نہیں کرتے بلکہ «عن سالم عن أبيه عن النبي صلى الله عليه وسلم» کہتے ہیں۔

تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجھاد 47 (2858)، والنکاح 17 (5093، 5094)، والطب 43 (5753)، صحیح مسلم/السلام 34 (2255)، سنن النسائی/الخیل 5 (3571)، (تحفة الأشراف: 6699، 6826)، موطا امام مالک/الاستئذان 8 (22)، و مسند احمد (2/8، 36، 115، 126) (صحیح) (اس روایت میں ”الشؤم في …“ کا لفظ شاذ ہے، صحیحین کے وہ الفاظ صحیح ہیں جو یہ ہیں ”إن كان الشؤم ففي …“ یعنی اگر نحوست کا وجود ہوتا تو ان تین چیزوں میں ہوتا، الصحیحة 443، 799، 1897)»

قال الشيخ الألباني: صحيح بزيادة: " إن كان الشؤم فى شيء ففي "، الصحيحة (443 و 799 و 1897)

   صحيح البخاري5094عبد الله بن عمرفي الدار والمرأة والفرس
   صحيح البخاري5093عبد الله بن عمرفي المرأة والدار والفرس
   صحيح البخاري2858عبد الله بن عمرإنما الشؤم في ثلاثة في الفرس والمرأة والدار
   صحيح مسلم5809عبد الله بن عمرالشؤم في شيء ففي الفرس والمسكن والمرأة
   صحيح مسلم5804عبد الله بن عمرالشؤم في الدار والمرأة والفرس
   صحيح مسلم5807عبد الله بن عمرإن يكن من الشؤم شيء حق ففي الفرس والمرأة والدار
   جامع الترمذي2824عبد الله بن عمرالشؤم في ثلاثة في المرأة والمسكن والدابة
   سنن أبي داود3922عبد الله بن عمرالشؤم في الدار والمرأة والفرس
   سنن النسائى الصغرى3598عبد الله بن عمرالشؤم في ثلاثة المرأة والفرس والدار
   سنن النسائى الصغرى3599عبد الله بن عمرالشؤم في الدار والمرأة والفرس
   سنن ابن ماجه1995عبد الله بن عمرالشؤم في ثلاث في الفرس والمرأة والدار
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم436عبد الله بن عمرالشؤم فى الدار والمراة والفرس
   مسندالحميدي633عبد الله بن عمرما سمعت الزهري ذكر في هذا الحديث حمزة قط
   مسندالحميدي722عبد الله بن عمردعها رضينا بقضاء رسول الله صلى الله عليه وسلم لا عدوى

   جامع الترمذي2824حكيم بن معاويةلا شؤم وقد يكون اليمن في الدار والمرأة والفرس
   سنن ابن ماجه1993حكيم بن معاويةلا شؤم وقد يكون اليمن في ثلاثة في المرأة والفرس والدار

سنن ترمذی کی حدیث نمبر 2824 کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2824  
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
عورت کی نحوست یہ ہے کہ عورت زبان دراز یا بد خلق ہو،
گھوڑے کی نحوست یہ ہے کہ وہ لات مارے اور دانت کاٹے اور گھر کی نحوست یہ ہے کہ پڑوسی اچھے نہ ہوں،
یا گرمی وسردی کے لحاظ سے وہ آرام دہ نہ ہو۔

نوٹ1: (اس روایت میں (الشؤم في ...) کا لفظ شاذ ہے،
صحیحین کے وہ الفاظ صحیح ہیں جو یہ ہیں (إن كان الشؤم ففي ...) یعنی اگر نحوست کا وجود ہوتا تو ان تین چیزوں میں ہوتا،
الصحیحة: 443، 799، 1897)

نوٹ2: (روایات میں یہی لفظ زیادہ صحیح ہے کماتقدم فی الہامش)
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2824   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 2858  
´اگر بدشگونی کسی چیز میں ہوتی۔۔۔ `
«. . .إِنَّمَا الشُّؤْمُ فِي ثَلَاثَةٍ فِي الْفَرَسِ وَالْمَرْأَةِ وَالدَّارِ. . .»
نحوست صرف تین چیزوں میں ہوتی ہے۔ گھوڑے میں، عورت میں اور گھر میں۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْجِهَادِ وَالسِّيَرِ: 2858]
تخریج الحدیث:
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی بیان کردہ یہ روایت صحیح بخاری میں چار مقامات پر ہے:
[2858، 5093، 5753، 5772]
صحیح بخاری کے علاوہ یہ روایت درج ذیل کتابوں میں بھی موجود ہے:
صحیح مسلم [2225 ترقيم دارالسلام: 5804، 5805]
التوكل للامام ابن خزيمه [اتحاف المهرة 8؍307 ح9434]
وسنن ابي داود [3922]
وسنن الترمذي [2824 وقال: هذا حديث صحيح]
وسنن النسائي [6؍220 ح3598، 3599]
وسنن ابن ماجه [1995]
وشرح معاني الآثار للطحاوي [4؍313]
ومشكل الآثار له [تحفة الاخيار 1؍218 ح205]
وشرح السنة للبغوي [9؍13 ح2244 وقال: هذا حديث متفق على صحته]
مسند ابي يعليٰ [5433، 5490، 5535] (وغيرہ)
امام بخاری سے پہلے درج ذیل محدثین نے بھی اسے روایت کیا ہے:
امام مالك [الموطأ 2؍972 ح1883، التمهيد 9؍278]
عبدالرزاق [المصنف 10؍411 ح19527]
ابوداود الطیالسی [1821]
ابوبكر الحميدي [621]
اور أحمد بن حنبل [2؍8 ح4544 و 2؍52، 115، 126، 136]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے اسے درج ذیل جلیل القدر تابعین نے بیان کیا ہے:
① سالم بن عبداللہ بن عمر
② حمزہ بن عبداللہ بن عمر
معلوم ہوا کہ یہ حدیث بالکل صحیح ہے، اسے شاذ یا معلول قرار دینا غلط ہے لیکن یہ حدیث دوسری روایات کی وجہ سے منسوخ ہے۔
❀ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«إن كان الشؤم فى شئ ففي الدار والمرأة والفرس»
اگر بدشگونی کسی چیز میں ہوتی تو گھر، عورت اور گھوڑے میں ہوتی۔ [صحيح بخاري: 5094 وصحيح مسلم: 2225 دارالسلام: 5807، 5809 عن ابن عمر رضي الله عنهما]
↰ یہ روایت، اس مفہوم کے ساتھ درج ذیل صحابہ سے بھی موجود ہے:
① سہل بن سعد الساعدي [صحيح بخاري: 2859، 5095 وصحيح مسلم: 2226، دارالسلام: 5810]
② جابر بن عبداللہ الانصاری [صحيح مسلم: 2227، دارالسلام: 5812]
خلاصۃ التحقیق: یہ روایت بہ اصول محدثین بالکل صحیح ہے لیکن دوسری روایات کی وجہ سے منسوخ ہے۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ دنیا میں جھگڑے فساد کی جڑ عام طور پر یہی تین چیزیں ہیں۔ عورت، گھر (زمین) اور گھوڑا (یعنی فوجیں) «والله اعلم»،
❀ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ «لا طيرة» کوئی نحوست اور بدشگونی نہیں ہے۔ [صحيح بخاري: 5754 وصحيح مسلم: 2223 عن سيدنا ابي هريرة رضي الله عنه]
نیز دیکھئے: فتح الباری [60/6۔ 63 تحت ح 2858، 2859]
«والحمد لله»
   ماہنامہ الحدیث حضرو ، شمارہ 24، حدیث/صفحہ نمبر: 24   

  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 436  
´نحوست و بدشگونی کچھ نہیں ہے`
«. . . ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: الشؤم فى الدار والمراة والفرس . . .»
. . . رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نحوست (اگر ہے تو) تین چیزوں میں ہے۔ گھر، عورت اور گھوڑا . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 436]
تخریج الحدیث:
[و اخرجه البخاري 5093، و مسلم 2225، من حديث مالك به]

تفقہ
➊ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں اور آپ سے پہلے ادوار میں دنیا کے عام فسادات اور قتال کی بنیاد تین اہم چیزیں رہی ہیں:
⓵ گھر یعنی رہنے کی زمین ⓶ عورت ⓷ گھوڑا یعنی گھڑ سوار فوجیں۔
لہٰذا یہاں نحوست سے یہی مراد ہے لیکن یہ حدیث دوسری صحیح احادیث کی وجہ سے منسوخ ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إِنْ كَانَ الشُّؤُمُ فِي شَيْءٍ فَفِي الدَّارِ وَالْمَرْأَةِ وَالْفَرَسِ» اگر نحوست کسی چیز میں ہوتی تو گھر، عورت اور گھوڑے میں ہوتی۔ [صحيح بخاري: 5094 و صحيح مسلم: 2225 [5808، 5807] ]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لَا طِیَرَۃَ» کوئی نحوست اور بدشگونی نہیں ہے۔ [صحيح بخاري: 5754، صحيح مسلم: 2223]
نیز دیکھئے: [فتح الباري 60/6-63 تحت ح2858، 2859،] اور [التمهيد 290/9، و قال: نسخ ذالك و ابطله القرآن و السنن] پھر یہ منسوخ ہو گئی اور اسے قرآن و سنت نے باطل قرار دیا ہے۔
➋ موطا امام مالک کی جس روایت میں آیا ہے کہ ایک گھر کے باشندوں کی تعداد اور مال میں کمی ہو گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «دَعَوْها ذَمِيْمَةٌ» اسے چھوڑ دو، یہ مذموم ہے۔ [972/2 ح1884] اس کی سند منقطع ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔
سنن ابی داؤد [3924] میں اس کی مؤید روایت ہے لیکن اس کی سند عکرمہ بن عمار مدلس کی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے۔
➌ ایک روایت میں آیا ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما جیسی حدیث بیان کرنے کی وجہ سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا رد کیا تھا، اس کی سند قتادہ مدلس کی وجہ سے ضعیف ہے۔ دوسری سند «مكحول عن عائشه» کی وجہ سے منقطع ہے۔
➍ نیز دیکھئے: [ح: موطا امام مالک: 412]
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 61   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3598  
´گھوڑوں کی نحوست کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نحوست تین چیزوں میں ہے، عورت، گھوڑے اور گھر میں ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الخيل/حدیث: 3598]
اردو حاشہ:
بعض روایات میں ہے کہ اگر نحوست کسی چیز میں ہوتی تو ان تین چیزوں میں ہوتی‘ اس لیے بعض حضرات نے اس پیرائیہ کلام سے نفی مراد لی ہے چونکہ ان تین چیزوں میں نحوست نہیں ہے‘ لہٰذا نحوست کا کوئی وجود نہیں۔ لیکن بہت سی احادیث میں نحوست ثابت کی گئی ہے۔ ضروری نہیں کہ تمام احادیث ایک ہی معنیٰ کی ہوں‘ ورنہ ان کے راویوں پر وہم کا الزام لگانا پڑے گا جس کی کوئی دلیل نہیں‘ بنا بریں صحیح یہی ہے کہ ان چیزوں میں نحوست ممکن ہے‘ البتہ امام مالک رحمہ اللہ کے نزدیک نحوست سے کوئی ایسا مخفی وصف مراد ہے جس کی بنا پر وہ عورت‘ گھوڑا یا گھر نقصان کا سبب بنتے رہتے ہیں اور وہ مخفی وصف اللہ تعالیٰ ہی کا پیدا کردہ ہے‘ لہٰذا اس تصور سے عقیدے پر کوئی زد نہیں پڑے گی‘ جبکہ بعض محققین نے نحوست کی توجیہ بعض دوسری احادیث ہی سے بیان کی ہے کہ عورت کے اخلاق اچھے نہ ہوں‘ بدزبان ہو‘ نافرمان ہو‘ جھگڑالو ہو جس سے گھر میں بے چینی اور بے ترکری کی فضا چھائی رہے۔ اسی طرح گھوڑا اڑیل ہو‘ ہدایت کے الٹ کرتا ہو‘ ہر وقت مارپیٹ کی تھکاوٹ برداشت کرنی پڑے وغیرہ جس کی وجہ سے ذہن پریشان رہے۔ اسی طرح گھر کا پڑوس‘ ماحول‘ آب وہوا اچھے نہ ہوں‘ یعنی گھر تنگ ہو‘ اور روشنی کا صحیح گزر نہ ہو جس کی بنا پر تفریح طبع حاصل نہ ہو‘ بیماریاں حملہ آور ہوں وغیرہ۔ یہ توجیہ بھی بہت مناسب ہے کیونکہ احادیث اس کی تائید کرتی ہیں۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3598   

  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3922  
´بدشگونی اور فال بد لینے کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نحوست گھر، عورت اور گھوڑے میں ہے ۱؎۔‏‏‏‏ ابوداؤد کہتے ہیں: حارث بن مسکین پر پڑھا گیا اور میں موجود تھا کہ ابن قاسم نے آپ کو خبر دی ہے کہ امام مالک سے گھوڑے اور گھر کی نحوست کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: بہت سے گھر ایسے ہیں جس میں لوگ رہے تو وہ مر گئے پھر دوسرے لوگ رہنے لگے تو وہ بھی مر گئے، جہاں تک میں سمجھتا ہوں یہی اس کی تفسیر ہے، واللہ اعلم۔ ابوداؤد کہتے ہیں: عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ گھر کی ایک چٹائی بانجھ عورت سے اچھی ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الكهانة والتطير /حدیث: 3922]
فوائد ومسائل:
حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ ہُ عنہ کی یہ حدیث (اَلشُوُمُ فیِ الدارِ) دو طرح سے مروی ہے۔
ایک میں حتمی طور پر نحوست کا ذکر ہے۔
دوسری میں (اِن کَانَ الشُوُمُ) کے الفاظ کے ساتھ مروی ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر نحوست ہو سکتی ہے تو ان تین چیزوں میں ہو سکتی ہے، یعنی ان کا باعثِ نحس ہونا یقینی نہیں ہے، تاہم امکان ضرور ہے۔
اور وہ نحوست یہی ہے کہ عورت بد زُبان ہو گھوڑا سرکش وغیرہ ہو، اسی طرح گھر کی نحوست یہ ہے کہ پڑوسی اچھے نہ ہوں وغیرہ۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3922   

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1995  
´جن چیزوں میں برکت اور نحوست کی بات کہی جاتی ہے ان کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نحوست تین چیزوں میں ہے: گھوڑے، عورت اور گھر میں ۱؎۔ زہری کہتے ہیں: مجھ سے ابوعبیدہ نے بیان کیا کہ ان کی دادی زینب نے ان سے بیان کیا، اور وہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ وہ ان تین چیزوں کو گن کر بتاتی تھیں اور ان کے ساتھ تلوار کا اضافہ کرتی تھیں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1995]
اردو حاشہ:
فائدہ:
مذکورہ روایت کا آخری حصہ جس میں تلوار کا ذکر ہے، کی صحت اورضعف کی بابت علمائے محققین میں اختلاف ہے۔
شیخ البانی رحمہ اللہ اسے شاذ قرار دیتے ہیں اور مزید لکھتےہیں کہ اس ٹکڑے کے علاوہ روایت محفوظ ہے جبکہ امام بوصیری رحمہ اللہ نے سیف، یعنی تلوار کے اضافےکو زوائد ابن ماجہ میں ذکر کیا ہے اوراس کی بابت لکھا ہے کہ اس کی سند صحیح ہے اور امام مسلم کی شرائط پر ہے، نیز انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ اضافہ صرف سنن ابن ماجہ ہی میں ہے اور اسکی اصل صحیحن میں ہے جن میں یہ اضافہ نہیں ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعة الحدیثیة مسند الإمام أحمد: 8/ 144، 146)
وضعیف سنن ابن ماجة، رقم: 434، وسنن ابن ماجة بتحقیق الدکتور بشاو عواد، رقم: 1995)
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1995   

  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:633  
633-سالم اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: نحوست تین چیزوں میں ہوتی ہے گھوڑے، عورت اور گھر میں۔ حمیدی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں: سفیان سے یہ کہا: گیا: دیگر محدثین نے اس روایت میں یہ بات ذکر کی ہے کہ یہ روایت حمزہ سے منقول ہے، تو سفیان بولے: میں نے زہری کو اس روایت میں کبھی بھی حمزہ کاتذکرہ کرتے ہوئے نہیں سنا۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:633]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ نحوست تین چیزوں میں ہوتی ہے، اس کے مخالف ایک حدیث میں یوں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگرنحوست کسی چیز میں ہوتی تو عورت، مکان اور گھوڑے میں ہوتی۔ [سـنـن النسائي: 1511]
یہ احادیث حقیقت میں متعارض نہیں ہیں کیونکہ ایک حدیث دوسری حدیث کی وضاحت کرتی ہے، اس مسئلہ پر تمام احادیث کو اکٹھا کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ حقیقت میں نحوست کسی چیز میں نہیں ہے، ان چیزوں میں نحوست کی جو نسبت کی ہے وہ اس اعتبار سے ہے کہ عموماً ان تین چیزوں سے ہر کسی کو محبت ہوتی ہے، اور نحوست کی نسبت کی یہ وجہ ہرگز نہیں ہے کہ یہ چیزیں اپنی جنس کے اعتبار سے منحوس ہیں، کیونکہ یہ تو حدیث سے ثابت ہے کہ نحوست ہوتی ہی نہیں۔ «لاطيرة» ‏‏‏‏کوئی نحوست اور بدشگونی نہیں ہے۔ [صحيح البخاري: 5754]
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 633   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5807  
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر نحوست میں کچھ حقیقت ہوتی تو گھوڑے، عورت اور گھر میں ہوتی۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5807]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ان يكن من الشوم شئی حق:
اگر نحوست کی کوئی حقیقت ہوتی تو وہ ان چیزوں میں پائی جاتی،
جو انسان کے لیے کلفت اور مشقت کا باعث بن سکتی ہیں،
جب کہ ان میں بھی نحوست موجود نہیں ہے تو اور کہاں ہو سکتی ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5807   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2858  
2858. حضرت عبد اللہ بن عمر ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے سناہے۔ تین ہی چیزوں، یعنی گھوڑے، عورت اور گھر میں نحوست ہوتی ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2858]
حدیث حاشیہ:
یعنی اگر نحوست کوئی چیز ہوتی تو ان چیزوں میں ہوتی جیسے آگے کی حدیث سے معلوم ہوتا ہے۔
ابوداؤد کی روایت میں ہے کہ بدفالی کوئی چیز نہیں اگر کوئی چیز ہو تو گھر اور گھوڑے اور عورت میں ہوگی اور ابن خزیمہ اور حاکم نے نکالا کہ دو شخص حضرت عائشہ ؓ کے پاس گئے کہ ابوہریرہ ؓیہ حدیث بیان کرتے ہیں کہ تین چیزوں میں نحوست ہوتی ہے گھوڑے اور عورت اور گھر میں۔
یہ سن کر حضرت عائشہ ؓ بہت غصے ہوئیں اور کہنے لگیں کہ آنحضرتﷺ نے ایسا نہیں فرمایا بلکہ آپ نے جاہلیت والوں کا یہ خیال بیان فرمایا تھا کہ وہ ان چیزوں میں نحوست کے قائل تھے۔
علماء نے اس میں اختلاف کیا ہے کہ واقعی ان چیزوں میں نحوست کوئی شے ہے یا نہیں‘ اکثر نے انکار کیا ہے کیونکہ دوسری صحیح حدیث میں ہے کہ بدشگونی کوئی چیز نہیں ہے نہ چھوت کوئی چیز نہ تیرہ تیزی اور بعضوں نے کہا کہ نحوست سے یہ مراد ہے کہ گھوڑا بد ذات‘ کاہل‘ شریر‘ بسیار خوار ہو یا عورت بد زبان‘ بد رویہ ہو یا گھر تنگ اور بے ہوا اور گندہ ہو۔
ابوداؤد کی ایک حدیث میں ہے آپؐ سے ایک شخص نے بیان کیا یا رسول اللہﷺ ہم ایک گھر میں جا کر رہے تو ہمارا شمار کم ہوگیا‘ مال گھٹ گیا۔
آپؐ نے فرمایا ایسے برے گھر کو چھوڑ دو (وحیدی)
حضرت حافظ صاحب ؒ فرماتے ہیں:
باب ما یذکر من شنوم الفرس أي ھل ھو علی عمومه أو مخصوص ببعض الخیل وھل ھو علی ظاھرہ أو مادل وقد أشار بإيراد حدیث سھل بعد حدیث ابن عمر إلی أن الحصر الذي في حدیث ابن عمر لیس علی ظاھرہ و ترجمة الباب الذي بعدہ وھي الخیل الثلثة إلی أن شنوم مخصوص ببعض الخیل دون بعض وکل ذلك من لطیف نظرہ ودقیق فکرہ قال الکرماني فإن قلت الشنوم قد یکن في غیرھا فما معنی الحصر قال الخطابي الیمن والشنوم علامتان لما یصیب الإنسان من الأخیر والشر ولا یکون شيئ من ذلك إلا بقضاء اللہ إلی آخرہ (فتح)
یعنی باب جس میں گھوڑے کی نحوست کا ذکر ہے وہ اپنے عموم پر ہے یا اس سےبعض گھوڑے مراد ہیں اور کہا وہ ظاہر پر ہے یا اس کی تاویل کی گئی ہے اور حضرت امام بخاریؒ نے حدیث ابن عمر کے بعد حدیث سہل لا کر اشارہ فرمایا ہے کہ حدیث ابن عمر کا حصر اپنے ظاہر پر نہیں ہے اور ترجمۃ الباب جو بعد میں ہے جس میں ہے کہ گھوڑا تین قسم کے آدمیوں کے لئے ہوتا ہے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نحوست عام نہیں ہے بلکہ بعض گھوڑوں کے ساتھ خاص ہوتی ہے اور یہ حضرت امام بخاریؒ کی باریک نظری ہے اور آپؒ کی گہری فکر ہے (جو ایک مجتہد مطلق کی شان کے عین لائق ہے)
اگر کوئی کہے کہ نحوست اس کے غیر میں حصر کے معنی میں آتی ہے تو اس کے جواب میں خطابی نے کہا ہے کہ برکت اور نحوست دو ایسی علامتیں ہیں جو خیر اور شر سے انسان کو پہنچتی ہیں اور ان میں سےبغیر اللہ کے فیصلہ کے کوئی بھی چیز لاحق نہیں ہوسکتی اور مذکورہ تینوں چیزیں محل اور ظروف ہیں۔
ان میں سے کوئی چیز بھی طبعا برکت یا نحوست نہیں رکھتی ہاں اگر ان کو استعمال کرتے وقت ایسی چیز پیش آجائے تو وہ چیز ان کی طرف منسوب ہو جاتی ہے‘ مکان میں سکونت کرنی پڑتی ہے‘ عورت کے ساتھ گزران کرنا ضروری ہو جاتا ہے اور کبھی ضرورت کے لئے گھوڑا پالنا پڑتا ہے تو ان کے ساتھ بعض مواقع برکت یا نحوست اضافی چیزیں ہیں ورنہ جو کچھ ہوتا ہے صرف اللہ ہی کے حکم سے ہوتا ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ عورت کی نحوست سے یہ مراد ہے کہ وہ بانجھ رہ جائے اور گھوڑے کی نحوست یہ کہ کبھی اس پر چڑھ کر جہاد کا موقع نصیب نہ ہو اور گھر کی یہ کہ کوئی پڑوسی برا مل جائے اور یہ بھی سب کچھ اللہ کے قضا و قدر کے تحت ہوتا ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس بحث کا خاتمہ اس آیت پر فرمایا تھا ﴿مَآ اَصَابَ مِنْ مُّصِیْبَة فِیْ الْاَرْضِ وَلَا فِیْٓ اَنْفُسِکُمْ اِلَّا فِیْ کِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ اَنْ نَّبْرَأَھَا﴾ (الحدید: 22)
یعنی زمین میں یا تمہارے نفسوں میں تم پر کوئی بھی مصیبت آئے وہ سب آنے سے پہلے ہی اللہ کی کتاب لوح محفوظ میں درج شدہ ہیں‘ اس کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2858   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5093  
5093. سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: نحوست، عورت، مکان، اور گھوڑے میں ہوتی ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5093]
حدیث حاشیہ:
بد اخلاق عورت منحوس ہوتی ہے، ہر وقت گھر میں کل کل رہ سکتی ہے۔
بعض مکان بھی ٹوٹے پھوٹے ہوتے ہیں جن میں ہر وقت جان کو خطرہ ہو سکتا ہے اور بعض گھوڑے بھی سرکش ہوتے ہیں جن سے سوار کو خطرہ رہتا ہے نحوست کا یہی مطلب ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5093   

حدیث نمبر: 2824M
Save to word اعراب
(مرفوع) وهكذا روى لنا ابن ابي عمر هذا الحديث، عن سفيان بن عيينة، عن الزهري، عن سالم، وحمزة، ابني عبد الله بن عمر، عن ابيهما، عن النبي صلى الله عليه وسلم.(مرفوع) وَهَكَذَا رَوَى لَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، وَحَمْزَةَ، ابْنَيْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِيهِمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ہم سے یہ حدیث ابن ابی عمر نے سفیان بن عیینہ سے انہوں نے زہری سے، زہری نے عبداللہ بن عمر کے دونوں بیٹے سالم اور حمزہ سے اور ان دونوں نے اپنے والد عبداللہ سے اور عبداللہ بن عمر نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے۔

تخریج الحدیث: «0»

قال الشيخ الألباني: صحيح بزيادة: " إن كان الشؤم فى شيء ففي "، الصحيحة (443 و 799 و 1897)

حدیث نمبر: 2824M
Save to word اعراب
(مرفوع) حدثنا سعيد بن عبد الرحمن المخزومي، حدثنا سفيان، عن الزهري، عن سالم، عن ابيه، عن النبي صلى الله عليه وسلم بنحوه، ولم يذكر فيه سعيد بن عبد الرحمن، عن حمزة، ورواية سعيد اصح، لان علي بن المديني، والحميدي رويا عن سفيان، عن الزهري، عن سالم، عن ابيه، وذكرا عن سفيان، قال: لم يرو لنا الزهري هذا الحديث إلا عن سالم، عن ابن عمر، وروى مالك بن انس هذا الحديث، عن الزهري، وقال: عن سالم، وحمزة ابني عبد الله بن عمر، عن ابيهما، وفي الباب، عن سهل بن سعد، وعائشة، وانس، وقد روي عن النبي صلى الله عليه وسلم، انه قال: " إن كان الشؤم في شيء ففي المراة والدابة والمسكن ".(مرفوع) حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِهِ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَمْزَةَ، وَرِوَايَةُ سَعِيدٍ أَصَحُّ، لِأَنَّ عَلِيَّ بْنَ الْمَدِينِيِّ، وَالْحُمَيْدِيَّ رَوَيَا عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، وَذَكَرَا عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ: لَمْ يَرْوِ لَنَا الزُّهْرِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ إِلَّا عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَرَوَى مَالِكٌ بْنُ أَنَسٍ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَقَالَ: عَنْ سَالِمٍ، وَحَمْزَةَ ابْنَيْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِيهِمَا، وَفِي الْبَابِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، وَعَائِشَةَ، وَأَنَسٍ، وَقَدْ رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: " إِنْ كَانَ الشُّؤْمُ فِي شَيْءٍ فَفِي الْمَرْأَةِ وَالدَّابَّةِ وَالْمَسْكَنِ ".
اور ہم سے سعید بن عبدالرحمن نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں: ہم سے سفیان نے بیان کیا: سفیان نے زہری سے، زہری نے سالم سے اور سالم نے اپنے والد عبداللہ بن عمر کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- سعید بن عبدالرحمٰن نے «عن حمزة» کا ذکر اس حدیث میں نہیں کیا، سعید کی روایت «اصح» (صحیح تر) ہے اس لیے کہ علی ابن مدینی اور حمیدی دونوں نے سفیان سے، سفیان نے زہری سے، زہری نے سالم کے واسطہ سے ان کے والد (عبداللہ بن عمر) سے روایت کی ہے۔ ان دونوں نے سفیان کے واسطے سے بیان کیا کہ وہ کہتے ہیں: ہم سے یہ حدیث زہری نے سالم ہی کے واسطے سے روایت کی ہے اور سالم نے (اپنے باپ) ابن عمر سے روایت کی ہے،
۲- مالک نے یہ حدیث زہری سے روایت کرتے ہوئے «عن سالم وحمزة ابني عبد الله بن عمر عن أبيهما» کہا،
۳- اس باب میں سہل بن سعد، عائشہ اور انس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۴- نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بھی مروی ہے کہ آپ نے فرمایا: اگر نحوست کسی چیز میں ہوتی تو وہ عورت، جانور اور گھر میں ہوتی ۱؎۔

وضاحت:
۱؎: عورت کی نحوست یہ ہے کہ عورت زبان دراز یا بدخلق ہو، گھوڑے کی نحوست یہ ہے کہ وہ لات مارے اور دانت کاٹے اور گھر کی نحوست یہ ہے کہ پڑوسی اچھے نہ ہوں، یا گرمی وسردی کے لحاظ سے وہ آرام دہ نہ ہو۔
: اور اسی لفظ سے یہ حدیث محفوظ ہے، باقی الفاظ میں اختلاف ہے۔

تخریج الحدیث: «* تخريج: (صحیح) (روایات میں یہی لفظ زیادہ صحیح ہے کما تقدم فی الہامش)»

قال الشيخ الألباني: صحيح بزيادة: " إن كان الشؤم فى شيء ففي "، الصحيحة (443 و 799 و 1897)

حدیث نمبر: 2824M
Save to word اعراب
(مرفوع) وقد روي عن حكيم بن معاوية، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول: " لا شؤم، وقد يكون اليمن في الدار، والمراة، والفرس "، حدثنا بذلك علي بن حجر، حدثنا إسماعيل بن عياش، عن سليمان بن سليم، عن يحيى بن جابر الطائي، عن معاوية بن حكيم، عن عمه حكيم بن معاوية، عن النبي صلى الله عليه وسلم بهذا.(مرفوع) وَقَدْ رُوِيَ عَنْ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، قَال: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " لَا شُؤْمَ، وَقَدْ يَكُونُ الْيُمْنُ فِي الدَّارِ، وَالْمَرْأَةِ، وَالْفَرَسِ "، حَدَّثَنَا بِذَلِكَ عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَابِرٍ الطَّائِيِّ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ عَمِّهِ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا.
حکیم بن معاویہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: (کسی بھی چیز میں) کوئی نحوست نہیں ہے اور خیر و برکت گھر میں، عورت میں اور گھوڑے میں ہوتی ہے۔ ہم سے اس کی روایت علی بن حجر نے کی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم سے بیان کیا اسماعیل بن عیاش نے اور اسماعیل نے سلمان سے، سلیمان بن سلیم نے یحییٰ بن جابر طائی سے، یحییٰ نے معاویہ بن حکیم سے معاویہ نے اپنے چچا حکیم بن معاویہ کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی حدیث روایت کی۔

تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/النکاح 55 (1993) (تحفة الأشراف: 3439) (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح بزيادة: " إن كان الشؤم فى شيء ففي "، الصحيحة (443 و 799 و 1897)


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.