الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2209
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
مفہوم یہ ہے کہ ایسے بیوقوفوں،
لئیموں اور غلاموں کو امارت اور تونگری حاصل ہوگی جن میں غلامی،
بیوقوفی اور حماقت نسل درنسل چلی آرہی ہے۔
نوٹ:
(شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے،
ورنہ اس کے راوی ”عبد اللہ بن عبد الرحمن اشہلی“ ضعیف ہیں)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2209