ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم مریض کے پاس جاؤ تو موت کے سلسلے میں اس کا غم دور کرو ۱؎ یہ تقدیر تو نہیں بدلتا ہے لیکن مریض کا دل خوش کر دیتا ہے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے۔
وضاحت: ۱؎: یعنی اس کے لیے درازی عمر اور صحت یابی کی دعا کرو۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الجنائز 1 (1438) (تحفة الأشراف: 4292) (ضعیف جداً) (سند میں موسیٰ بن محمد بن ابراہیم تیمي منکر الحدیث راوی ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (1438) // ضعيف سنن ابن ماجة برقم (303)، المشكاة (1572)، ضعيف الجامع الصغير (488)، الضعيفة (184) //
قال الشيخ زبير على زئي: (2087) إسناده ضعيف /جه 1438 موسي بن محمد: منكر الحديث (تقدم: 1823)