براء بن عازب رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو ریشمی زین پر سوار ہونے سے منع فرمایا: راوی کہتے ہیں: اس حدیث میں ایک قصہ مذکور ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- براء رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲ - اس باب میں علی اور معاویہ رضی الله عنہما سے بھی روایت ہے، شعبہ نے بھی اشعث بن ابی شعثاء سے اسی جیسی حدیث روایت کی ہے، اس حدیث میں ایک قصہ مذکور ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/النکاح 71 (5175)، والأشربة 28 (5635)، والمرضی 4 (5650)، واللباس 28 (5838)، و 36 (5849)، و 45 (5863)، والأدب 124 (6222)، صحیح مسلم/اللباس 2 (2066)، (تحفة الأشراف: 1916)، و مسند احمد (4/284، 299) وکلہم في سیاق طویل منہ ہذا الشق (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح آداب الزفاف (125)، المشكاة (4358 / التحقيق الثانى)، الصحيحة (2396)