کتاب سنن ترمذي تفصیلات
کتاب: لباس کے احکام و مسائل
The Book on Clothing
22. باب مَا جَاءَ فِي النَّهْىِ عَنِ التَّرَجُّلِ، إِلاَّ غِبًّا
22. باب: ہر روز گنگھی کرنے کی ممانعت کا بیان۔
Chapter: ….
عبداللہ بن مغفل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کنگھی کرنے سے منع فرمایا، سوائے اس کے کہ ناغہ کر کے کی جائے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الترجل 1 (4159)، سنن النسائی/الزینة 7 (5058)، (تحفة الأشراف: 9650)، و مسند احمد (4/86) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (501)
قال الشيخ زبير على زئي: (1756) إسناده ضعيف / د 4159، ن 5058
● جامع الترمذي | 1756 | عبد الله بن مغفل | الترجل إلا غبا |
● سنن أبي داود | 4159 | عبد الله بن مغفل | الترجل إلا غبا |
● سنن النسائى الصغرى | 5059 | عبد الله بن مغفل | الترجل إلا غبا |
اس سند سے بھی عبداللہ بن مغفل رضی الله عنہ سے اسی جیسی روایت ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں انس سے بھی روایت ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (501)