ابوامامہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کو حجۃ الوداع کے سال خطبہ میں فرماتے سنا:
”عاریت لی ہوئی چیز لوٹائی جائے گی، ضامن کو تاوان دینا ہو گا اور قرض واجب الاداء ہو گا
“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابوامامہ رضی الله عنہ کی حدیث حسن غریب ہے،
۲- اور یہ ابوامامہ کے واسطے سے نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم سے اور بھی طریق سے مروی ہے،
۳- اس باب میں سمرہ، صفوان بن امیہ اور انس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔