الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 171
´اول وقت میں نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان۔`
علی بن ابی طالب رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”علی! تین چیزوں میں دیر نہ کرو: نماز کو جب اس کا وقت ہو جائے، جنازہ کو جب آ جائے، اور بیوہ عورت (کے نکاح کو) جب تمہیں اس کا کوئی کفو (ہمسر) مل جائے۔“ [سنن ترمذي/كتاب الصلاة/حدیث: 171]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں سعید بن عبداللہ جہنی لین الحدیث ہیں،
اور ان کی عمر بن علی سے ملاقات نہیں ہے،
جیسا کہ مؤلف نے خود کتاب الجنائز میں تصریح کی ہے،
مگر حدیث کا معنی صحیح ہے)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 171