فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5751
اردو حاشہ: ”پختہ“ عربی میں لفظ «بختج» استعمال ہوا ہے جو کہ دراصل پختہ کا ہی عربی تلفظ ہے اس سے مراد وہ نبیذ ہے جسے آگ پر پکا کر تیار کیا جائے، مثلاً: طلاء جس کی تفسیر پیچھے گزر چکی ہے۔ لیکن اس کے لیے بھی ضروری ہے کہ اس میں نشہ نہ پایا جائے۔ [ديكهیے احاديث: 5718۔ 5730]
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5751