فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5735
اردو حاشہ: یہ حکم صرف انگوروں کے جوس سے خاص نہیں بلکہ ہر جوس کا یہی حکم ہے۔ یا اس میں حفاظتی اجزاء شامل کیے جائیں، مثلاً: سکوائش جو سرکے کی طرح تلخ ہوجاتا ہے لیکن مخصوص دوائی کی وجہ سے اس میں جوش اور تغیر رونما نہیں ہوتا اور نشہ نہیں ہوتا، لہٰذا سکوائش کسی بھی پھل کا ہو، اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5735