ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہبیرہ کی صاحب زادی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں، ان کے ہاتھ میں سونے کی موٹی موٹی انگوٹھیاں تھیں، پھر آگے اسی طرح بیان کیا۔
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5144
اردو حاشہ: (1) حضرت ثوبان رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام تھے۔ عربی میں آزاد کردہ غلام کو مولی کہتے ہیں۔ رضي اللہ عنه وأرضاہ۔ (2)”سونے کی“ تبھی تو رسول اللہ ﷺ نے ناراضی کا اظہار فرمایا۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5144