فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 481
481 ۔ اردو حاشیہ:
➊ سنن نسائی حدیث: 480 اور حدیث: 481 میں فرق یہ ہے کہ پہلی حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے اور دوسری نوفل بن معاویہ کا اپنا قول۔
➋ان تین روایات کا ظاہراً باب سے کوئی تعلق نہیں بنتا الایہ کہ کہا جائے کہ سفر میں سستی ہو جاتی ہے۔ بسا اوقات نماز کا وقت بھی گزر جاتا ہے۔ مسافر کو چاہیے کہ عصر کی نماز وقت سے ضائع نہ کرے ورنہ سخت نقصان ہو گا۔ وقت کے اندر ادا کرے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 481