سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
کتاب سنن نسائي تفصیلات

سنن نسائي
کتاب: قتل و خون ریزی کے احکام و مسائل
The Book Of Fighting (The Prohibition Of Bloodshed)
12. بَابُ : الْعَبْدِ يَأْبَقُ إِلَى أَرْضِ الشِّرْكِ وَذِكْرِ اخْتِلاَفِ أَلْفَاظِ النَّاقِلِينَ لِخَبَرِ جَرِيرٍ فِي ذَلِكَ الاِخْتِلاَفِ عَلَى الشَّعْبِيِّ
12. باب: غلام مشرکین کے علاقہ میں بھاگ جائے اس کا بیان اور جریر رضی الله عنہ کی حدیث کی روایت میں شعبی پر اختلاف کا ذکر۔
Chapter: A Slave Who Runs Away to the Land of Shirk
حدیث نمبر: 4054
Save to word مکررات اعراب
(مرفوع) اخبرنا محمود بن غيلان، قال: حدثنا ابو داود، قال: انبانا شعبة، عن منصور، عن الشعبي، عن جرير، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إذا ابق العبد لم تقبل له صلاة حتى يرجع إلى مواليه".
(مرفوع) أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَبَقَ الْعَبْدُ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَى مَوَالِيهِ".
جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب غلام بھاگ جائے تو اس کی نماز قبول نہیں ہو گی یہاں تک کہ وہ اپنے مالک کے پاس لوٹ آئے ۱؎۔

وضاحت:
۱؎: اس کی نماز قبول نہیں ہو گی، یعنی اس کا اجر و ثواب نہیں ملے گا، البتہ دینا میں اس پر سے نماز کی فرضیت ساقط ہو جائے گی۔

تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الإیمان 31 (68)، سنن ابی داود/الحدود 1 (4360)، (تحفة الأشراف: 3217، مسند احمد (4/364، 365)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 4055-4061) (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

   صحيح مسلم230جرير بن عبد اللهإذا أبق العبد لم تقبل له صلاة
   صحيح مسلم229جرير بن عبد اللهما عبد أبق فقد برئت منه الذمة
   صحيح مسلم228جرير بن عبد اللهأيما عبد أبق من مواليه فقد كفر حتى يرجع إليهم
   سنن أبي داود4360جرير بن عبد اللهإذا أبق العبد إلى الشرك فقد حل دمه
   المعجم الصغير للطبراني591جرير بن عبد اللهإذا لحق العبد بأرض الحرب فقد حل دمه
   سنن النسائى الصغرى4054جرير بن عبد اللهإذا أبق العبد لم تقبل له صلاة حتى يرجع إلى مواليه
   سنن النسائى الصغرى4055جرير بن عبد اللهإذا أبق العبد لم تقبل له صلاة وإن مات مات كافرا وأبق غلام لجرير فأخذه فضرب عنقه
   سنن النسائى الصغرى4057جرير بن عبد اللهإذا أبق العبد إلى أرض الشرك فقد حل دمه
   سنن النسائى الصغرى4058جرير بن عبد اللهإذا أبق العبد إلى أرض الشرك فقد حل دمه
   مسندالحميدي825جرير بن عبد اللهإذا أبق العبد إلى أرض العدو، فقد برئت منه ذمة الله عز وجل
   مسندالحميدي826جرير بن عبد الله

سنن نسائی کی حدیث نمبر 4054 کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4054  
اردو حاشہ:
(1) ترجمۃ الباب کے ساتھ حدیث کی مناسبت اس طرح بنتی ہے کہ اگر کوئی غلام بھاگ کر مشرکوں اور کافروں کے علاقے میں چلا جائے اور انہی سے مل جائے تو وہ محارب کے حکم میں ہو گا، چنانچہ اس کا حکم یہ ہے کہ جب وہ گرفت میں آ جائے تو اسے قتل کر دیا جائے جس طرح کہ حضرت جریر نے کیا تھا۔ باب مذکور کی دوسری حدیث میں اس واقعے کی صراحت موجود ہے۔
(2) نماز قبول نہ ہونے سے مراد یہ ہے کہ اسے نماز کا ثواب نہیں ملے گا۔ اللہ تعالیٰ کی رضا مندی حاصل نہ ہو گی اگرچہ ویسے نماز کفایت کر جائے گی، یعنی اس کے ذمے سے نماز کا فریضہ ساقط ہو جائے گا اور اسے اس کی قضا نہیں دینی پڑے گی۔ کہا جاتا ہے: [القبول أخص من الأجزاء ] کسی عمل کی قبولیت اس کے محض کفایت کرنے سے خاص ہے۔ چونکہ کسی بھی نیک صالح عمل کی قبولیت اجر و ثواب، اللہ تعالیٰ کے قرب اور اس کی رضا مندی کے حصول کا سبب ہوتی ہے جبکہ اجزا (کفایت) کا مطلب صرف یہ ہے کہ جو ذمہ داری فرض تھی اور جس چیز کا انسان مکلف تھا وہ فرض اس سے ساقط ہو گیا اور بس۔ مزید کوئی اجر و ثواب یا اللہ تعالیٰ کا قرب و رضا اس سے حاصل نہیں ہوتا۔ جو غلام اپنے مالک کی اجازت کے بغیر اسے چھوڑ کر کافروں اور مشرکوں کے علاقے میں چلا جائے تو اس طرح وہ اپنے مالک کا نقصان کرتا ہے، چنانچہ سزا کے طور پر اس کی نماز، باوجود ادا کرنے کے، بارگاہ الٰہی میں شرف قبولیت حاصل نہیں کر سکتی۔ البتہ اس کے ذمے جو فرض تھا وہ ساقط ہو جائے گا کیونکہ نماز کی ذاتی شرائط اس میں موجود ہیں اور یہ بھی یاد رہے کہ یہ اس صورت میں ہے کہ اس غلام کا مقصد صرف ادھر سے بھاگنا ہو، ان کافروں سے مل جانا مقصد نہ ہو۔ اگر اس غلام کا مقصد محض ادھر سے بھاگ کر ادھر جانا نہیں بلکہ ان کے دین کو ترجیح دینا اور پسند کرنا ہو تو پھر یہ غلام مرتد اور کافر ہو جائے گا۔ اب اگر بالفرض نماز پڑھے بھی سہی تو نہ وہ نماز صحیح ہو گی اور نہ قبول ہی ہو گی۔ و اللہ أعلم۔
(3) اس حدیث سے یہ مسئلہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ بعض احکام ایسے ہوتے ہیں جن کے کر لینے سے، ادائیگی کے باوجود، فرائض قبول نہیں ہوتے۔
(4) کفر و شرک پر راضی اور خوش ہونا بھی کفر ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4054   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4055  
´غلام مشرکین کے علاقہ میں بھاگ جائے اس کا بیان اور جریر رضی الله عنہ کی حدیث کی روایت میں شعبی پر اختلاف کا ذکر۔`
جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب غلام بھاگ جائے تو اس کی نماز قبول نہیں ہو گی، اور اگر وہ مر گیا تو وہ کفر کی حالت میں مرا۔‏‏‏‏ اور جریر رضی اللہ عنہ کا ایک غلام بھاگ گیا تو آپ نے اسے پکڑا اور اس کی گردن اڑا دی۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4055]
اردو حاشہ:
یہاں ایک خاص صورت کا ذکر ہے کہ جب غلام بھاگ کر کفار کے پاس چلا جائے جیسا کہ باب کے عنوان سے معلوم ہوتا ہے۔ اس صورت میں وہ یا تو مرتد ہو گا یا کم از کم باغی۔ پہلی صورت میں وہ وجوباً اوردوسری صورت میں جوزاً قتل کیا جائے گا۔ چاہے وہ علانیہ مرتد نہ ہی ہوا ہو۔ آئندہ احادیث کا مقصود یہی ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4055   

  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4360  
´مرتد (دین اسلام سے پھر جانے والے) کے حکم کا بیان۔`
جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جب غلام دارالحرب بھاگ جائے تو اس کا خون مباح ہو گیا ۱؎۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4360]
فوائد ومسائل:
شرک سے مراد دارالحرب اور مشرکین کا علاقہ ہے۔
دارالحرب میں باقاعدہ اقامت حرام ہے، اگر ایسا آدمی ہی سے مرتد ہو جائے تو معاملہ اور بھی سخت ہوجاتا ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4360   

  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:826  
826-یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:826]
فائدہ:

① امام نووی رحمہ اللہ اس کی بابت لکھتے ہیں: لحد بنانا مستحب ہے کیونکہ صحابہ کرام ﷡کے اتفاق سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے لحد ہی کھودی گئی تھی۔ [صحيح مسلم الجنائز: 966]
لہٰذا جہاں لحدبغلی قبر بن سکتی ہو وہاں لحد بنانا مستحب اور افضل ہے۔ البتہ شق صندوقی قبر بنانا جائز ہے۔
② لحد یعنی بغلی قبر سے مراد یہ ہے کہ پہلے گڑھا کھودا جائے، پھر اس میں ایک طرف میت کے لیے جگہ بنا کر اس میں میت کو رکھا جائے اور شق کا مطلب یہ ہے کہ بڑا گڑھا کھود کر اس کے درمیان میں میت کے لیے نسبتاً چھوٹا گڑھا کھودا جائے۔ دونوں طرح قبر بنانا جائز ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں دونوں طریقوں پر عمل ہوتا تھا۔ دوسروں کے لیے ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ہمارے لیے جائز نہیں۔ غالبا اس کا مطلب یہ ہے کہ غیر مسلموں میں زیادہ شق کا رواج ہے اور مسلمان زیادہ تر لحد بناتے ہیں۔ (واللہ اعلم)
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 827   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 229  
حضرت جریر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: " جو غلام بھگوڑا ہو گیا تو وہ ذمہ داری سے نکل گیا۔" [صحيح مسلم، حديث نمبر:229]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اسلامی احکام وہدایات پر عمل کرنے سے انسان کو کچھ تحفظات حاصل ہوتے ہیں،
جو اسلامی احکام کو توڑنے کی بنا پر ختم ہوجاتے ہیں،
غلام کے بھاگ جانے کی صورت میں،
شریعت کے جو تحفظات تھے وہ ان سے محروم ہوجائے گا اور اس کا مالک اس کو تلاش کرکے اس کو جو چاہے گا سلوک کرنے کا اختیار حاصل کرے گا۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 229   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 230  
حضرت جریربن عبداللہ ؓ نبی اکرم ﷺسے روایت کرتے تھےکہ: جب غلام بھاگ جائے تو اس کی نماز قبول نہیں ہوتی۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:230]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اللہ تعالیٰ نے عبادات اربعہ (نماز،
روزہ،
زکوٰۃ اور حج)

میں مختلف خصوصیات رکھی ہیں اور ان کی ادائیگی سے انسان کے اندر اللہ تعالیٰ کی بندگی اور اطاعت کا جذبہ اور حوصلہ پیدا ہوتا ہے،
اور یہ راہ حق کو روشن اور منور کرتے ہیں۔
نماز قبول نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ نماز کے نور وروشنی اور اس کی خیرات وبرکات سے محروم ہوجاتا ہے اور یہ نماز اس کے لیے اجر وثواب اور فضیلت ورفعت کا باعث نہیں بنتی،
اگرچہ ظاہری طور پر وہ اس فریضہ کی ادائیگی سے سبکدوش ہوجاتا ہے اس پر قضائی نہیں ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 230   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.