2. باب: زمین کو تہائی یا چوتھائی پر بٹائی دینے کی ممانعت کے سلسلے کی مختلف احادیث اور ان کے رواۃ کے الفاظ کے اختلاف کا ذکر۔
Chapter: Mentioning The Differing Hadiths Regarding The Prohibition Of Leasing Out Land In Return For One Third, Or One Quarter Of The Harvest And The Different Wordings Reported By The Narrators
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3934
اردو حاشہ: یہ روایت امام زہری سے بیان کرنے والے کئی لوگ ہیں‘ مثلاً: امام مالک‘ عقیل بن خالد اور شعیب بن ابوحمزہ وغیرہ۔ امام مالک اور عقیل بن خالد دونوں نے یہ روایت موصول بیان کی ہے‘ جبکہ شعیب بن ابوحمزہ نے اسے مرسل بیان کیا ہے۔ لیکن اس اختلاف سے حدیث کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا کیونکہ موصول بیان کرنے والے راوی ثقہ ہیں۔ واللہ أعلم۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3934