الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1948
صالح بن خوات اس صحابی سےنقل کرتے ہیں، جس نے غزوہ ذات الرقاع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں نمازخوف پڑھی تھی۔ کہ ایک گروہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صف بندی کیے ہوئے تھا اور دوسرا گروہ دشمن کے سامنے تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھ والوں کو ایک رکعت پڑھائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے رہے اور انھوں نے اپنے طور پر دوسری رکعت پڑھ کر نماز مکمل کر لی (اور سلام پھیر کر) چلے گئے اور دشمن کے سامنے صف بند ہو گئے اور دوسرا... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:1948]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
پہلا گروہ آپﷺ کے ساتھ تکبیر تحریمہ اور پہلی رکعت میں شریک تھا دوسری رکعت اور سلام اپنے طور پر پھیرا اور دوسرا گروہ آپﷺ کے ساتھ آپ کی دوسری رکعت میں اور سلام پھیرنے میں شریک ہوا اور ایک رکعت اپنے طور پر پڑھی اور صالح بن خوات نے یہ روایت اپنے باپ خوات بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بیان کی ہے جیسا کہ امام ابن مندہ کی تصریح بلوغ المرام میں موجود ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1948