ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو اپنی شرمگاہ چھوئے تو وضو کرے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 15864، ومصباح الزجاجة: 197) (صحیح)» (سند میں مکحول مدلس راوی ہیں، اور روایت عنعنہ سے کی ہے، لیکن سابقہ احادیث سے تقویت پریہ صحیح ہے)
ابوصهيب مولانا محمد داود ارشد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابن ماجه 481
تبصرہ: ◈ امام ابو زرعہ، امام حاکم، امام احمد نے صحیح کہا ہے۔ ◈ امام ابن السکن فرماتے ہیں: «لا اعلم به علة»[التلخيص الحبير ص 124 ج1، التمهيد ص 192 ج 17] ◈ علامہ البانی نے بھی صحیح کہا ہے۔ [ارواء الغليل 117]