Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سنن ابن ماجه
كتاب الطهارة وسننها
کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل
63. بَابُ : الْوُضُوءِ مِنْ مَسِّ الذَّكَرِ
باب: شرمگاہ کو چھونے سے وضو کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 481
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ . ح وحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَشِيرِ بْنِ ذَكْوَانَ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ ، حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ مَسَّ فَرْجَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ".
ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جو اپنی شرمگاہ چھوئے تو وضو کرے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 15864، ومصباح الزجاجة: 197) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند میں مکحول مدلس راوی ہیں، اور روایت عنعنہ سے کی ہے، لیکن سابقہ احادیث سے تقویت پریہ صحیح ہے)

قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره

قال الشيخ زبير على زئي: حسن

سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 481 کے فوائد و مسائل
  ابوصهيب مولانا محمد داود ارشد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابن ماجه 481  
تبصرہ:
◈ امام ابو زرعہ، امام حاکم، امام احمد نے صحیح کہا ہے۔
◈ امام ابن السکن فرماتے ہیں:
«لا اعلم به علة» [التلخيص الحبير ص 124 ج1، التمهيد ص 192 ج 17]
◈ علامہ البانی نے بھی صحیح کہا ہے۔ [ارواء الغليل 117]
   حديث اور اهل تقليد ، حصہ اول، حدیث/صفحہ نمبر: 261