الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6404
حضرت ام مبشر رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں، کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ہاں یہ فر تے ہو ئے سنا،"ان شاء اللہ اصحاب شجرہ(درخت والوں) میں سے کو ئی ایک بھی جس نے اس کے نیچے بیعت کی تھی جہنم میں داخل نہ ہو گا۔وہ(حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا)کہنے لگیں۔اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کیوں نہیں!(داخل تو ہوں گے۔)آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں جھڑک دیا تو حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے آیت... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:6404]
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
ان شاءالله:
کا لفظ تبرک کے لیے فرمایا،
کسی شک و شبہ کی بنا پر نہیں۔
(2)
قالت بلي:
حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا یہ لفظ ایک شبہ کا ازالہ کرنے کے لیے کہا،
نعوذباللہ،
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تردید مقصد نہیں تھی،
کیونکہ آیت کا ظاہری مفہوم یہ ہے کہ ہر انسان آگ میں داخل ہو گا اور اس عموم میں شجرہ کے تحت بیعت کرنے والے بھی داخل ہیں،
تو آپ نے جواب دیا،
وارد سے مراد پل صراط پر پہنچنا ہے تو وہاں سے بعض مومن جنت میں پہنچ جائیں گے اور کافر،
آگ میں گر جائیں گے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6404