مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3816
اردو حاشہ: فوائد و مسائل:
(1) سو یا ستر مرتبہ سے مراد ایک تو اس مقدار کا تعین ہے کہ رسول اللہ ﷺ کبھی سو مرتبہ استغفار فرماتے اور کبھی ستر مرتبہ، نیز ان احادیث سے کثرت سے استغفار کرنا بھی مراد بھی ہو سکتا ہے۔ واللہ أعلم۔
(2) استغفار کے لیے کوئی مناسب الفاظ استعمال کیے جا سکتے ہیں، مثلاً: (أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ) یا حدیث: 3814 میں مذکور الفاظ۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3816