مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3543
اردو حاشہ: فوائد ومسائل:
(1) ایسے مریض کو مکمل دیکھنے سے اس کا دل دکھے گا۔ لہٰذا اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔
(2) کسی بھی مصیبت زدہ کو دیکھ کر آہستہ آواز سے یہ دعا پڑھنی چاہیے۔ (اَلْحَمْدُ للهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ وَفَضَّلَنِيْ عَلٰي كَثِيْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيْلاً) اللہ کا شکر ہے کہ جس نے مجھے اس بیماری سے عافیت میں رکھا۔ جس میں تجھے مبتلا کیا۔ اور اپنے پیدا کئے ہوئے بہت سےلوگوں پر مجھے فضیلت بخشی۔ اس کی برکت سے دعا پڑھنے والا اس بیماری سے محفوظ رہے گا۔ (سنن ابن ماجة، حدیث: 3892)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3543