ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لٹورا (ایک چھوٹا سا پرندہ)، مینڈک، چیونٹی اور ہُد ہُد کو قتل کرنے سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12944، ومصباح الزجاجة: 1110) (صحیح)» (ابراہیم بن الفضل ضعیف ہیں، لیکن حدیث آگے کی ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث سے تقویت پاکر صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ضعفه البوصيري لضعف إبراهيم بن الفضل:متروك انوار الصحيفه، صفحه نمبر 492
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3223
اردو حاشہ: فوائد و مسائل:
(1) ممولا ایک چھوٹا سا پرندہ ہے جس کا سربڑا پیٹ سفید اور پیٹھ سبز ہوتی ہے۔ چھوٹے پرندوں اور حشرات وغیرہ کا شکار کرتا ہے۔ (حاشہ ابن ماجہ از محمد فواد عبدالباقی بحوالہ المنجد) ابن اثیر نے فرمایا: یہ بڑے سر اور بڑی چونچ والا ایک پرندہ ہے۔ اس کے پرآدھے سفید اور آدھے سیاہ ہوتے ہیں۔ (النہایة۔ مادہ مرد)
(2) مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے شواہد کی بناپر صحیح قرار دیا ہے لہٰذا مذکورہ روایت قابل حجت ہے تاہم قتل نہ کرنے سے مراد یہ ہے کہ ان چیزوں کوخوراک کے طور پر استعمال کرنا منع ہے۔ واللہ اعلم۔ مزید تفصیل کےلیے دیکھیے: (الإرواء: 8/ 143)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3223