سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
کتاب سنن ابن ماجه تفصیلات

سنن ابن ماجه
کتاب: جہاد کے فضائل و احکام
The Chapters on Jihad
27. بَابُ : الاِسْتِعَانَةِ بِالْمُشْرِكِينَ
27. باب: جنگ میں کفار و مشرکین سے مدد لینے کا بیان۔
Chapter: Seeking the help of the polytheists
حدیث نمبر: 2832
Save to word اعراب
(مرفوع) حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وعلي بن محمد ، قالا: حدثنا وكيع ، حدثنا مالك بن انس ، عن عبد الله بن يزيد ، عن نيار، عن عروة بن الزبير ، عن عائشة ، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إنا لا نستعين بمشرك"، قال علي في حديثه: عبد الله بن يزيد او زيد.
(مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ نِيَارٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّا لَا نَسْتَعِينُ بِمُشْرِكٍ"، قَالَ عَلِيٌّ فِي حَدِيثِهِ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ أَوْ زَيْدٍ.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم کسی مشرک سے مدد نہیں لیتے۔ علی بن محمد نے اپنی روایت میں عبداللہ بن یزید یا زید کہا ہے ۱؎۔

وضاحت:
۱؎: کافر و مشرک سے جہاد میں بلاضرورت مدد لینا جائز نہیں، صحیح مسلم میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مشرک نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ جہاد کا قصد کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: لوٹ جاؤ، میں مشرک سے مدد نہیں چاہتا، جب وہ اسلام لایا تو اس سے مدد لی۔

تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الجہاد 51 (1817)، سنن ابی داود/الجہاد 153 (2732)، سنن الترمذی/السیر 10 (1558)، (تحفة الأشراف: 16358)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/67، 148)، سنن الدارمی/السیر 54 (2538) (صحیح)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

   صحيح مسلم4700عائشة بنت عبد اللهجئت لأتبعك وأصيب معك قال له رسول الله تؤمن بالله ورسوله قال لا قال فارجع فلن أستعين بمشرك قالت ثم مضى حتى إذا كنا بالشجرة أدركه الرجل فقال له كما قال أول مرة فقال له النبي كما قال أول مرة قال فارجع فلن أستعين بمشرك قال ثم رجع فأدركه بالبيداء فقال له كما ق
   جامع الترمذي1558عائشة بنت عبد اللهألست تؤمن بالله ورسوله قال لا قال ارجع فلن أستعين بمشرك
   سنن أبي داود2732عائشة بنت عبد اللهلا نستعين بمشرك
   سنن ابن ماجه2832عائشة بنت عبد اللهلا نستعين بمشرك

سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 2832 کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2832  
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مسلمان اپنے عقیدے کے دفاع کے لیے جہاد کرتا ہے۔
مسلمانوں کے ملک کی زمین کا دفاع بھی اسی لیے اہم ہے کہ یہ دین کے دفاع کا ایک حصہ ہے۔
مشرک چونکہ اس عقیدے کو تسلیم نہیں کرتا اس لیے وہ خلوص کے ساتھ اس کے دفاع کے لیے جنگ نہیں کرسکتا۔

(2)
غیر مسلم یا تو مسلمانوں کے کھلے دشمن ہوتے ہیں یا مسلمانوں کی حفاظت میں ہوتے ہیں۔
پہلی قسم کا مشرک (حربی)
اسلامی فوج میں شامل نہیں ہوسکتا کیونکہ اسلامی فوج اس کے خلاف لڑتی ہے۔
دوسری قسم کا مشرک (ذمی)
مسلمانوں کی حفاظت میں ہوتا ہے۔
اور جس کی حفاظت مسلمان کرتے ہیں اس سے یہ مطالبہ نہیں کیا جا سکتا کہ وہ مسلمانوں کی حفاظت اور دفاع کرے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2832   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2732  
´لڑائی میں مسلمانوں کے ساتھ مشرک ہو تو اس کو حصہ ملے گا یا نہیں؟`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ مشرکوں میں سے ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے آ کر ملا تاکہ آپ کے ساتھ مل کر لڑائی کرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوٹ جاؤ، ہم کسی مشرک سے مدد نہیں لیتے۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2732]
فوائد ومسائل:
جب مشرکین سے مدد نہیں لی جاتی تو غنیمت میں ان کاحصہ ہی بے معنی ہے۔
اور اسلامی سیاست کا بنیادی قاعدہ و اصول یہی ہے کہ مشرکین سے مدد نہ لی جائے۔
مگر حصب احوال ومصالح اگر کہیں اضطراری کیفیت ہوتو بمقابلہ کفار مدد لی جا سکتی ہے۔
مسلمانوں کے خلاف نہیں جیسا کہ سفر ہجرت میں رسول اللہ ﷺ اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عبد اللہ بن اریقط لیثی کی رہنمائی میں اپنا سفر مکمل فرمایا تھا۔
یہ مشرک تھا مگر قابل اعتماد تھا۔
ایسی کوئی صورت ہو تو انعام وغیرہ دیا جا سکتا ہے۔
واللہ اعلم دیکھئے۔
(نیل الأوطار، باب ماجاء في الاستعانة بالمشرکین:254/7)
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2732   

  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1558  
´مال غنیمت میں مسلمانوں کے ساتھ جنگ میں شریک ذمیوں کے حصہ کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بدر کے لیے نکلے، جب آپ حرۃ الوبرہ ۱؎ پہنچے تو آپ کے ساتھ ایک مشرک ہو لیا جس کی جرات و دلیری مشہور تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہو؟ اس نے جواب دیا: نہیں، آپ نے فرمایا: لوٹ جاؤ، میں کسی مشرک سے ہرگز مدد نہیں لوں گا ۲؎۔ [سنن ترمذي/كتاب السير/حدیث: 1558]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
مدینہ سے چار میل کی دوری پر ہے۔

2؎:
بعض روایتوں میں ہے کہ اس کی بہادری وجرأتمندی اس قدر مشہور تھی کہ صحابہ اسے دیکھ کر خوش ہوگئے،
پھر اس نے خود ہی صراحت کردی کہ میں صرف اور صرف مال غنیمت میں حصہ لینے کی خواہش میں شریک ہو رہا ہوں،
پھر اس نے جب ایمان نہ لانے کی صراحت کردی تو آپﷺ نے اس کا تعاون لینے سے انکار کردیا۔
پھر بعد میں اس نے ایمان کا اقرار کیا اور آپ کی اجازت سے شریک جنگ ہوا،
یہاں پھر یہ سوال پیداہوتا ہے کہ کافر سے مدد لینا جائز ہے یا نہیں۔
ایک جماعت کایہ خیال ہے کہ مدد لینا جائز ہے اور بعض کی رائے ہے کہ بوقت ضرورت مدد لی جاسکتی ہے جیساکہ آپ نے جنگ حنین کے موقع پر صفوان بن امیہ وغیرہ سے اسلحہ کی امداد لی تھی اسی طرح بنو قینقاع کے یہود یوں سے بھی مددلی تھی،
بہر حال اسلحہ اور افرادی امداد دونوں کی شدید ضرورت وحاجت کے موقع پر لینے کی گنجائش ہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1558   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4700  
حضرت عائشہ ‬ رضی اللہ تعالی عنہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بدر کی طرف نکلے، جب آپﷺ حرة الوبره نامی مقام پر پہنچے، تو آپ کو ایک آدمی ملا، جس کی جراءت اور شجاعت و دلیری کا چرچا تھا، تو اسے دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی خوش ہو گئے، جب وہ آپ کو ملا، تو اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا، میں اس لیے آیا ہوں تاکہ آپ کا ساتھ دوں اور آپ کو جو... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:4700]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ائمہ اربعہ کے نزدیک اگر کافر مسلمانوں کے امیر کے احکام و ہدایات کی پابندی کرے اور مسلمانوں کے بارے میں اس کی رائے اچھی ہو،
اور اس سے اس کی جنگی مہارت کی وجہ سے مدد لینے کی ضرورت ہو اور وہ خود خواہش کا اظہار کرے تو اس سے مدد لینا جائز ہے،
لیکن اس کو غنیمت میں سے مقررہ حصہ نہیں ملے گا،
لیکن بطور عطیہ اور انعام اس کو کچھ دیا جائے گا۔
اور اگر اس سے مد (لینے کی ضرورت نہ ہو،
یا اس کے بارے میں خطرہ ہو کہ وہ فساد و خرابی کا باعث بنے گا،
تو پھر اس سے مدد نہیں لی جائے گی اور یہاں آپ نے انکار اس لیے فرمایا،
کہ آپ نے فراست نبوت سے یہ بھانپ لیا تھا،
وہ مسلمان ہو جائے گا،
یا یہ پہلی جنگ تھی اور آپ اس کی مدد کی ضرورت محسوس نہیں فرماتے تھے،
کیونکہ آپ مدینہ سے قافلہ پر حملہ کرنے کے لیے نکلے تھے،
ابھی لشکر سے مڈبھیڑ کا علم نہیں ہوا تھا۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4700   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.