مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2399
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
عاریتاً سےمراد یہ ہےکہ کسی سےکوئی چیز اس غرض سےلی جائےکہ استعمال کےبعد بعینہ واپس کی دی جائے گی۔
(2)
منحۃ سے مرادوہ دودھ والا جانور ہےجوکسی کواس شرط پردیا جائےکہ جب وہ دودھ دینا بند کردے تواسے واپس کردیا جائے گا۔
اس دوران میں منحۃ لینے والا اس کا دودھ استعمال كرتا رہے کیونکہ یہ بھی ایک لحاظ سےعاریتاً ہی ہے۔
(3)
عاریتاً والے کا فرض ہےکہ اس چیز کو اس انداز سےاستعمال کرے کہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچے تاکہ واپسی پرمالک اس سے اسی طرح فائدہ حاصل کرسکے جس طرح پہلے فائدہ حاصل کرتا تھا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2399