ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”منیٰ کے دن کھانے اور پینے کے دن ہیں“۱؎۔
وضاحت: ۱؎: منیٰ کے دن سے مراد تشریق کے دن یعنی گیارہویں، بارہویں اور تیرہویں ذی الحجہ ہے، ایک روایت میں ہے کہ ان دنوں میں روزے مت رکھو، یہ دن کھانے پینے اور جماع کے ہیں، قرآن میں ایام معدودات سے یہی دن مراد ہیں۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 15044، ومصباح الزجاجة: 619)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/229، 387) (حسن صحیح)» (نیزملاحظہ ہو: الإرواء: 4/129)
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (ﷺ) said:
“The days of Mina (11th, 12th, and 13th of Dhul-Hijjah) are days of eating and drinking.’”