سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
کتاب سنن ابن ماجه تفصیلات

سنن ابن ماجه
کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل
Establishing the Prayer and the Sunnah Regarding Them
204. . بَابُ : مَا جَاءَ فِي تَوْطِينِ الْمَكَانِ فِي الْمَسْجِدِ يُصَلِّي فِيهِ
204. باب: مسجد میں نماز کے لیے جگہ مخصوص کرنے کا بیان۔
Chapter: What was narrated concerning having a place in the mosque in which one usually prays
حدیث نمبر: 1430
Save to word اعراب
(مرفوع) حدثنا يعقوب بن حميد بن كاسب ، حدثنا المغيرة بن عبد الرحمن المخزومي ، عن يزيد بن ابي عبيد ، عن سلمة بن الاكوع :" انه كان ياتي إلى سبحة الضحى، فيعمد إلى الاسطوانة دون المصحف، فيصل قريبا منها، فاقول له: الا تصلي ها هنا واشير إلى بعض نواحي المسجد، فيقول: إني رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يتحرى هذا المقام".
(مرفوع) حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ ، حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ :" أَنَّهُ كَانَ يَأْتِي إِلَى سُبْحَةِ الضُّحَى، فَيَعْمِدُ إِلَى الْأُسْطُوَانَةِ دُونَ الْمُصْحَفِ، فَيُصَلِّ قَرِيبًا مِنْهَا، فَأَقُولُ لَهُ: أَلَا تُصَلِّي هَا هُنَا وَأُشِيرُ إِلَى بَعْضِ نَوَاحِي الْمَسْجِدِ، فَيَقُولُ: إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَحَرَّى هَذَا الْمُقَامَ".
سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ نماز الضحیٰ (چاشت کی نفل نماز) کے لیے آتے اور صف سے پہلے ستون کے پاس جاتے اور اس کے نزدیک نماز پڑھتے، میں مسجد کے ایک گوشے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان سے کہتا: آپ اس جگہ نماز کیوں نہیں پڑھتے؟ تو وہ کہتے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اسی جگہ کا قصد کرتے تھے ۱؎۔

وضاحت:
۱؎: بظاہر یہ حدیث اگلی حدیث کے خلاف ہے جس میں مسجد کے اندر ایک جگہ متعین کرنے کی ممانعت ہے، تطبیق اس طرح ممکن ہے کہ یہ ممانعت فرائض کے لئے ہے، سنن اور نوافل کے لئے نہیں، اور بعض نے کہا ہے کہ قصد کرنا اور خاص کرنا دونوں الگ الگ چیز ہے، کیوں کہ خاص کرنے میں ملکیت ثابت ہوتی ہے، اور مسجد کسی کی ملک نہیں ہے، اور قصد کرنے کا یہ مطلب ہو گا کہ اگر جگہ خالی ہو تو وہاں پڑھے، اور نبی کریم ﷺ جو اس ستون کا قصد کرتے تو اس کی کوئی علت حدیث میں مذکور نہیں ہے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏صحیح البخاری/الصلاة 95 (502)، صحیح مسلم/الصلاة 49 (509)، (تحفة الأشراف: 4541)، مسند احمد (4/48) (صحیح)» ‏‏‏‏

It was narrated from Yazid bin Abu ‘Ubaid that Salamah bin Al-Akwa’ used to offer the Duha prayer, and he would come to the pillar that was near the Mushaf. I said to him: “Why do you not pray over there?” And I pointed to some corner of the mosque. He said: “I saw the Messenger of Allah (ﷺ) seeking out this place.”
USC-MSA web (English) Reference: 0


قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: بخاري ومسلم

   صحيح البخاري502سلمة بن عمرويتحرى الصلاة عندها
   صحيح مسلم1136سلمة بن عمرويتحرى الصلاة عندها
   سنن ابن ماجه1430سلمة بن عمرورأيت رسول الله يتحرى هذا المقام

سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 1430 کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1430  
اردو حاشہ:
فائدہ:
 افضل مقام پر نماز پڑھنے کی کوشش کرنادرست ہے بشرط یہ کہ اس سے دوسروں کو تکلیف نہ ہو اور پہلے پہنچنے والے کووہاں سے ہٹایا نہ جائے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1430   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 502  
502. حضرت یزید بن ابوعبید ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ میں حضرت سلمہ بن اکوع ؓ کے ساتھ (مسجد نبوی میں) آیا کرتا تھا۔ وہ ہمیشہ اس ستون کے سامنے کر کے نماز پڑھتے جہاں مصحف شریف رکھا ہوتا تھا۔ میں نے ان سے پوچھا: اے ابومسلم! تم اس ستون کے قریب ہی نماز پڑھنے کی کوشش کیوں کرتے ہو؟ انھوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کو دیکھا ہے کہ وہ بھی کوشش سے اس ستون کو سامنے کر کے نماز پڑھا کرتے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:502]
حدیث حاشیہ:
حضرت عثمان ؓ کے زمانہ میں مسجد نبوی میں ایک ستون کے پاس قرآن شریف صندوق میں رکھا رہتا تھا۔
اس کو ستون مصحف کہا کرتے تھے۔
یہاں اسی کا ذکر ہے، ثلاثیات بخاری شریف میں سے یہ تیسری حدیث ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 502   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:502  
502. حضرت یزید بن ابوعبید ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ میں حضرت سلمہ بن اکوع ؓ کے ساتھ (مسجد نبوی میں) آیا کرتا تھا۔ وہ ہمیشہ اس ستون کے سامنے کر کے نماز پڑھتے جہاں مصحف شریف رکھا ہوتا تھا۔ میں نے ان سے پوچھا: اے ابومسلم! تم اس ستون کے قریب ہی نماز پڑھنے کی کوشش کیوں کرتے ہو؟ انھوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کو دیکھا ہے کہ وہ بھی کوشش سے اس ستون کو سامنے کر کے نماز پڑھا کرتے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:502]
حدیث حاشیہ:

ان د ونوں روایات سے امام بخاری ؒ نے یہ ثابت کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ، حضرت سلمہ بن اکوع ؓ اور دیگرکبار صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین ستونوں کو بطور سترہ استعمال کرتے تھے۔
پہلی روایت میں ہے کہ حضرت سلمہ بن اکوع ؓ اس ستون کے پاس نماز پڑھنے کا اہتمام کرتے جس کے نزدیک قرآن مجید رکھا رہتا تھا۔
صحیح مسلم میں ہے کہ وہ صندوق کے پیچھے نماز پڑھتے۔
اس کا مطلب یہ معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کریم کا ایک نسخہ صندوق میں بند کر کے مسجد نبوی کے ایک ستون کے پاس رکھا رہتا تھا۔
اس ستون کے متعلق حافظ ابن حجر ؒ لکھتے ہیں:
مصحف شریف کے لیے ایک صندوق تھا جس میں وہ (حضرت عثمان ؓ کے وقت سے)
رکھا جاتا تھا۔
چونکہ اس کے لیے ایک خاص جگہ مقررتھی، اس لیے اس سے اسطوانہ کی تعیین کی گئی۔
اس ستون کے متعلق ہمارے بعض مشائخ نےہمیں تحقیقی طور پر بتایا ہے کہ وہ روضہ مکرمہ کے درمیان میں ہے اور اسطوانہ مہاجرین کے نام سے مشہور ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرمایا کرتی تھیں کہ اگر لوگ اس کو پہچان لیتے تو قرعہ اندازی کے ذریعے سے اس کا قرب تلاش کرتے۔
آپ نے حضرت عبداللہ بن زبیر ؓ کو راز کے طور پر بتایا تھا تو وہ اس کے پاس بکثرت نمازیں پڑھا کرتے تھے، پھر میں نے ابن نجار کی تاریخ مدینہ میں بھی یہ بات دیکھی۔
اس میں یہ بھی ہے کہ مہاجرین قریش اس ستون کے پاس جمع ہوا کرتے تھے۔
اور اس سے پہلے محمد بن حسن نے بھی اخبار مدینہ میں ایسا ہی رواج کیا ہے۔
(فتح الباري: 446/1)

مسجد نبوی میں ایک ایسا مقام ہے جسے رسول اللہ ﷺ نے جنت کے باغیچوں میں سے ایک باغیچہ قراردیا ہے۔
اس میں چند ایک ستون ہیں، مثلاً: 1۔
اُسطوانہ علم مصلی نبوی۔

اُسطوانہ عائشہ۔

اسطوانہ توبہ۔

اسطوانہ سریر۔

اسطوانہ علی۔

اسطوانہ وفود۔
ہم ذیل میں صرف دو ستونوں کا ذکر کرتے ہیں جن کا تعلق حضرت سلمہ بن اکوع ؓ کی روایت اور حافظ ابن حجر ؒ کی مذکورہ وضاحت سے ہے:
۔
اسطوانہ علم مصلیٰ نبوی:
یہ ستون، حضرت عائشہ ؓ کی طرف منسوب ستون سے متصل مغربی جانب ہے۔
صحیح بخاری کی مذکورہ حدیث سلمہ میں اسی ستون کا ذکر ہے۔
حضرت سلمہ بن اکوع ؓ اسی کو تلاش کرکے اس کے پاس نماز پڑھتے تھے۔
جب ان سے وجہ دریافت کی گئی تو فرمایا:
میں نے رسول اللہ ﷺ کو بھی اسی طرح اس جگہ کو تلاش کرتے اور اس جگہ نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے یہاں آخر دم تک نماز پڑھائی۔
حضرت عثمان ؓ کے عہد خلافت میں مصحف شریف جس صندوق میں رکھا گیا تھا جس کا مذکورہ حدیث میں ذکر ہے، وہ اسطوانے سے دائیں جانب تھا۔
۔
اسطوانہ عائشہ:
۔
یہ ستون، روضۃ من ریاض الجنۃ کے درمیان ہے۔
اس پر سنہرے حروف میں اس کا نام بھی لکھا ہوا ہے۔
اس کو اسطوانہ مہاجرین، اسطوانہ قرعہ اوراسطوانہ مخلقہ کہتے ہیں۔
رسول اللہ ﷺ نے تحویل قبلہ کے بعد چند روز تک اس کے پاس نماز پڑھائی تھی، پھر اپنے مصلی پر آخر وقت تک نماز پڑھاتے رہے۔
اور رسول اللہ ﷺ اس پر ٹیک لگا کر شمال کی طرف منہ کرکے بیٹھا کرتے تھے۔
چونکہ عائشہ ؓ نے اس کی تعین کی تھی، اس لیے اسطوانہ عائشہ کے نام سے مشہور ہوا۔
وضاحت:
۔
رسول اللہ ﷺ کا پہلا مصلیٰ مسجد نبوی کے شمال میں تھا جبکہ آپ نے سولہ یا سترہ مہینے بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھائی۔
دوسرا مصلیٰ اسطوانہ عائشہ کے پاس تھا جہاں آپ نے تحویل قبلہ کے بعد چند روز تک نماز پڑھائی۔
تیسرا مصلیٰ اسطوانہ عائشہ ؓ سے متصل مغربی جانب اسطوانہ علم مصلیٰ کے پاس تھا جو آخر عمرتک رہا۔
مصلیٰ منبر نبوی اور مصلیٰ نبوی کا درمیانی فاصلہ 14 ذراع اور ایک بالشت ہے۔
(وفاء الوفاء: 267/1)
اس تفصیل سے معلوم ہوا کہ جس ستون کے پاس مصحف شریف رکھا گیا تھا، وہ اسطوانہ مہاجرین نہیں بلکہ اسطوانہ علم مصلیٰ نبوی ہے۔
یہ بات حافظ ابن حجر ؒ کی بیا ن کردہ تحقیق کے خلاف ہے۔
واللہ أعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 502   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.