It was narrated that Ibn ‘Abbas said:
“The Prophet (ﷺ) used to perform four Rak’ah before Friday (prayer), and he did not separate any of them.”
USC-MSA web (English) Reference: 0
قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده موضوع قال البوصيري: ”ھذا إسناد مسلسل بالضعفاء: عطية (العوفي) متفق علي ضعفه وحجاج (بن أرطاة) مدلس و مبشر بن عبيد: كذاب،وبقية ھو ابن الوليد يدلس بتدليس التسوية‘‘ بقية: صدوق مدلس انوار الصحيفه، صفحه نمبر 417
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1129
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ روایت سنداً موضوع ہے۔ نبی کریمﷺ سے جمعے سے قبل رکعتوں کی کوئی تعین کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں، نہ قول سے اورنہ آپﷺکے عمل ہی سے، بلکہ نبی کریمﷺ جب منبر پررونق افروز ہوجاتے تو اذان شروع ہوجاتی۔ اور اذان کے بعد آپ کسی وقفہ کے بغیر خطبہ شروع فرمادیتے۔ اور یہ کھلے مشاہدہ کی بات تھی علامہ عراقی فرماتے ہیں کہ کسی صحیح حدیث میں نبی کریمﷺ سے یہ منقول نہیں۔ کہ آپ جمعہ سے پہلے کسی مقررہ رکعتوں پرمشتمل نماز پڑھتے تھے۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ اور ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ اور دیگرمحقیقین علمائے اہل حدیث کی تحقیق یہی ہے کہ جمعہ سے قبل مقررہ تعداد میں سنن ونوافل ثابت نہیں۔ البتہ جو شخص امام کے خطبہ شروع کرنے سے پہلے مسجد میں پہنچ جائے وہ بلاتعین جتنی سنتیں اور نوافل پڑھنا چاہے۔ پڑھ لے۔ اور جونہی امام خطبہ شروع کرے نوافل پڑھنا بند کردے۔ تفصیل کےلئے دیکھئے۔ (فتاویٰ ابن تیمیه: 200، 188/24 وزادالمعاد: 440، 432/1)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1129