سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جمعہ جان بوجھ کر چھوڑ دیا، تو وہ ایک دینار صدقہ کرے، اور اگر ایک دینار نہ ہو سکے تو آدھا دینار ہی سہی“۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الجمعة 3 (1373)، (تحفة الأشراف: 4599)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة 211 (1053)، مسند احمد (5/8، 14) (ضعیف)» (عقیقہ والی حدیث کے علاوہ حسن بصری کاسماع سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے ثابت نہیں ہے)
It was narrated from Samurah bin Jundab that the Prophet (ﷺ) said:
“Whoever abandons Friday deliberately, let him give a Dinar in charity, and if he cannot afford that, then (let him give) half a Dinar.”
USC-MSA web (English) Reference: 0
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف سنن أبي داود (1053) نسائي (1373ب) قتادة عنعن وللحديث شاهد ضعيف عند أبي داود (1053) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 417
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1128
اردو حاشہ: فائدہ: مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔ ا س لئے جمعہ چھوڑنے سے وہ کفارہ ثابت نہیں ہوتا۔ جو اس میں بیان ہوا ہے تاہم بغیرشرعی عذر کے جمعہ چھوڑنا سخت گناہ ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1128